19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شری امرناتھ جی یاترا 2017 (دو ہزار سترہ )

President of India strongly condemns terrorist attack on Amarnath Yatris in Jammu and Kashmir
Urdu News

نئی دہلی،01۔مارچ   ۔شری امرناتھ شرائن بورڈ نے شری امرناتھ یاترا 2017  کے یاتریوں کے لئے درج ذیل  ہدایات جاری کی ہیں۔

          یاترا کے لئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھا جائے :

1-اپنے ساتھ خاطر خواہ مقدار میں گرم کپڑے لے جائے جائیں کیونکہ موسم کی صورتحال غیر یقینی ہوتی ہے اور درجہ حرارت کبھی کبھی  پانچ ڈگری سیلسیس سے بھی کم ہوجاتا ہے۔

  • – اپنے ساتھ چھاتہ وائنڈ چیٹر  ، برساتی  اور واٹر پروف جوتے ضرور لے جائیں کیونکہ یاترا کے علاقے میں موسم کی صورتحال اکثر غیر یقینی ہوتی ہے۔

3-اپنے کھانے کا سامان اور کپڑوں کو نمی سے بچانے کے لئے معقول  واٹر پروف بیگ  میں ساتھ لایا جائے ۔

4  -اپنی جیب میں ایک پرچہ ضروررکھا جائے جس میں اسی روز درشن کے لئے جانے والے کسی دوسرے واقف کاریاتری  کا نام ، پتہ اور موبائل نمبر تحریر  ہونا چاہئے تاکہ   اسے ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاسکے ۔

5-اپنے ساتھ اپنا شناختی کارڈ / ،ڈرائیونگ لائسنس اور یاترا پرمٹ ضرور لے جائیں  ۔

6-سامان  ڈھونے کے لئے قلیوں  / گھوڑوں  /پونیوں کے ساتھ  گروپ کی شکل میں سفر کیا جائے ۔

   7-         اس امر کو ہمیشہ یقینی بنائے رکھا جائے کہ آپ جس گروپ کے ہمراہ سفر کررہے ہیں وہ آپ کی نظر میں رہے تاکہ آپ گروپ سے الگ نہ ہوسکیں ۔

8-اپنے مقام سفر سے  اپنے گروپ کے تمام ساتھیوں کے ساتھ بیس کیمپ سے روانہ ہوا جائے۔

9-اگر آپ کا کوئی ساتھی گم ہوجائے تو فوری طورسے پولیس کی مداد حاصل کی جائے ۔اس کے ساتھ ہی یاترا کیمپ  کے پبلک ایڈریس سسٹم پر اس کا اعلان بھی کیا جائے ۔

10-اپنے ساتھی یاتریوں کی  مدد کی جائے اور پاک صاف ذہن کے ساتھ یاترا کی جائے ۔

11-یاترا انتظامیہ کی جانب سے وقتاََفوقتاََ جاری کی جانے والی ہدایات کی سختی سے تعمیل کی جائے ۔

12-کسی بھی قسم کی امداد  مطلوب ہونے کی صو رت میں ایس اے ایس بی کیمپ ڈائریکٹرز  /قریبی یاترا کنٹرول رو م سے رابطہ کیا جائے ۔

13-کسی بھی قسم کے حادثے یا ہنگامی صورتحال میں  قریبی کیمپ ڈائریکٹر  / ماؤنٹین ریسکیوٹیم  سے رابطہ کیا جائے ۔یہ ٹیمیں یاترا کے راستے کے مختلف مقامات پر  متعین کی گئی ہیں۔

14- ڈومل اور چندن واڑی میں  ایکسیز کنٹرول کے گیٹ  پانچ بجے صبح  سے گیارہ بجے دن تک کھلے رہیں گے ۔ان گیٹوں پر وقت سے پہنچیں ۔ گیٹ بند ہونے کے بعد کسی بھی یاتری کو یاترا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

15- یاترا کے پورے راستے  پر جگہ جگہ لنگر قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں یاتریوںکو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

16- بورڈ کی ویب سائٹ  :www.shriamarnathshrine.com پر تحریر کھانے کی مینو کی سختی سے پابندی کی جائے ۔

17-جموں وکشمیر اوریاترا کے علاقے میں دیگر ریاستوں سے خریدے گئے پری پیڈ سم کارڈ کام نہیں کریں گے ۔یاتری بالٹل اورننوان میں واقع  بیس کیمپ سے پری ایکٹی ویٹیڈ سم کارڈ خرید سکتے ہیں۔

18- دھرتی ، پانی ، ہوا ، آگ اور آسمان بھگوان شیو کے  جزو لاینفک کی حیثیت رکھتے ہیں ، اس لئے ماحولیات کا خیال رکھا جائے اوریاترا کے علاقے کو گندگی سے بچایا جائے ۔

یاتریوں کو درج ذیل باتوں سے گریز کرنا چاہئے :

  • خاتون یاتریوں کو یاترا کے دران ساڑی نہیں پہننی چاہئے تاہم شلوار قمیض ،پینٹ شرٹ یا ٹریک سوٹ پہنا جاسکتا ہے۔
  • 6ہفتوں سے زیادہ مدت کی حاملہ عورتوںکو یہ یاترا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  • 13 برس سے کم عمر کے بچوں اور 75 برس سے زائد کی عمر کے بزرگوں کو یہ یاترا کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
  • ان مقامات پر بالکل نہ رکا جائے جن کی نشاندہی انتباہی نوٹسوںمیں کی گئی گئی ہے اور اپنے ٹریک پر ہی چلیں ۔
  • ننگے پاؤں بالکل نہ چلاجائے اور اونی کپڑے ہمیشہ پہنے رکھے جائیں کیونکہ یاترا کے علاقے کا موسم ہمیشہ ٹھنڈا رہتا ہے اورکبھی کبھی غیریقینی ہوجاتا ہے۔
  • مقدس گپھا کےراستے پر زبردست چڑھائیاں اور ڈھالیں واقع ہیں اس لئے سلیپر استعمال نہ کی جائے اور ڈوری بند ٹریکنگ جوتے ہی استعمال کئے جائیں ۔
  • یاترا میں کوئی بھی مختصر راستہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ ایسا راستہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
  • خالی پیٹ بالکل سفر نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے سنگین طبی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
  • یاترا کے دوران کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے یاترا کے راستے پر آلودگی پھیلے اوریاترا کی فضا خراب ہو۔
  • اپنے ساتھ پولیتھین کا بیگ اورتھیلی نہ لائی جائے کیونکہ جموں وکشمیر میں اس کا استعمال نہ صرف ممنوع بلکہ لائق تعذیر بھی ہے۔
  • مقدس گپھا میں درشنوں کے دوران شیو لنگم کی جانب سکے ، کرنسی نوٹ ،زیبائشی چنیاں ، تانبے کے لوٹے یا دیگر سامان نہ اچھالا جائے۔
  • گپھا میں رات نہ گزاری جائے کیونکہ موسم نہ صرف سخت بلکہ غیر یقینی ہوتا ہے ۔
  • پنجتی کیمپ سے مقدس گپھا کی جانب تین بجے کے بعد سفر نہ کیا جائے کیونکہ چھ بجے شام کے بعد یہاں درشنوںکی اجازت نہیں ہوتی۔
  • یاترا کے راستے کی دشواریوں سے واقفیت کے لئے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی  اطلاعاتی ویڈیو ڈاکومیٹری دیکھی جائے ۔
  • یاترا سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے ہم سے ٹیلی فون نمبر : 01912503399                              اور   01912555662(جموں ) ،01942501679 ، 0194259182(سری نگر ) پر اورہماری ویب سائٹ :shriamarnathjishrine.com  رابطہ کیا جائے۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More