16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شری دھرمیندر پردھان نے سائنسی برادری کو “بھارت کے لئے اختراع” کا منتر دیا، ان سے بھارت کے لئے مسابقتی فائدہ موقع جٹانے کو کہا

Urdu News

پٹرولیم و قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے سائنسی برادری سے بھارت کے لئے اختراع (141) کرنے اور بھارت کو آتم نربھر بنانے کے لئے مسابقتی فائدہ موقع جٹانے کی اپیل کی ہے۔ سائنس و ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنسز ، صحت اور خاندانی بہبود ، حکومت ہند کی وزارتوں کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2020 کے آغاز سے پہلے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سائنس دانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی مصنوعات اور خدمات تیار کریںجو دنیا میں سب سے بہترمقابلہ کر سکیں۔ اس پروگرام کا موضوع “آتم نربھر بھارت اور عالمی بہبود” تھا۔

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں سائنس اور اختراع کے رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ کووڈ۔ 19 وبا نے ایک بار پھر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ہمیں سائنسی علم اور اختراع میں تمام شعبوں میں اپنی ادارہ جاتی اور صنعتی صلاحیت کو ترقیدینا اور مضبوط کرنا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودیکے’آتم نربھربھارت ‘ کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ایک ایسابھارت ہے جو نہ صرف اپنی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی یہ امیدکرن ہےجو ‘واسودیو کٹمبکم’ کے جذبے کے مطابق ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور معاشرتیفائدہ کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کے مناسب استعمال کے بغیرآتم نربھر بھارت حاصل کرنے میں بھارت کی کوشش ممکن نہیںہو سکتی ہے۔ تحقیق اور ترقی کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کے ذریعے ہم جدید ترین مصنوعات اور خدمات تیار کرسکتے ہیں، ساتھ ہی ہم موجودہ سسٹمز اور عمل کو زیادہ موثر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے سائنسیبرادری سے اپیل کی کہ وہ جدید سائنسی تصورات اور جانچ کے جدید سائنسی طریقوں کے ساتھ ریاضی میں کام کرتے ہوئے ان میں سے کئی طریقوں کے اسرار کو اجاگر کرنے اور سائنسی طور پر انہیں قائم کرنے کے لئے ہندوستان کی بھرپور قدیم وراثت کو مربوط کریں۔

خلائیدریافت، زراعت ، فارما جیسے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی کامیابی کے لئے سائنسی برادری کی ستائش کرتے ہوئے جناب پردھان نے ان سے اپیل کی کہ وہ حقیقی زندگی کی صنعت اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے مزید کام کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More