نئی دہلی : 21نومبر ،2017کو گوامیں آئی ایف ایف آئی ،2017میں ایف ٹی آئی آئی تعلیمی مجلے ‘لین سائٹ ’کا اجراکرنے کے بعد ہندی سنیماکے شومین سبھا ش گھئی نے ماسٹرکلاس کے دوران فلم کے شائقین اور طلبأ سے دلچسپ گفتگوکی اور انھیں اپنے فن کا احترام کرنے کے سلسلے میں قابل قدرمشورے دئے ۔
معمرفلم ساز نے ماسٹرکلاس کے دوران اپنے سامعین سے کھل گفتگوکی اور بتایاکہ فلم ساز کے طورپرانھوں نے کتنی جدوجہد کی ہے ناکامیوں کا سامنا کیاہے ساتھ ہی ساتھ ‘کالی چرن’‘ ودھاتا ’‘کھل نائک’ اور‘کرما’ جیسے موسیقی ریز فلموں کو بنانے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور دلچسپ واقعات کا ذکرکیا۔ انھوں نے متعدد دیگرموضوعات پرسیرحاصل روشنی حاصل ڈالی ۔
‘آگے کیاہوا ’’کے دوران گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے فلم ساز نے اپنی ذاتی اورپیشہ ورزندگی سے متعلق متعدد واقعات اور موضوعات کا ذکرکیا جس سے آڈیٹوریم میں موجود ہرشخص متاثر ہوا ۔ ایک سال میں 6کہانیاں سرکردہ پروڈیوسروں کو فروخت کرنے کے علاوہ 11مہینوں میں سوداگرفلم بنانے کا بھی ذکرکیا۔یہ فلم دلیپ کماراورراج کمارکے مابین مناقشے کے باوجود 11مہینوں میں بن گئی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ ہندی سنیماکے لئے 2017کا سال بہت زیادہ بارآورنہیں کہاجاسکتا۔حاضرین سے اپنی گفتگوکے دوران سبھاش گھئی نے بہت سی نئی باتیں کیں ۔
یہ فلم ساز ،واحد فلم ساز ہے جو ماضی میں پابندی سے آئی ایف ایف آئی ، گوا میں شرکت کرتارہاہے اوراس فلمی میلے کے منتظمین کو قابل قدرتعاون دیتاآیاہے ۔
واضح رہے کہ 48واں آئی ایف ایف آئی 20نومبر سے 28نومبر ،2017کے دوران ریاست گوامیں منعقد ہورہاہے جو ایک ساحلی ریاست ہے ۔