نئی دہلی؍ بجلی اور نئی نیز قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راج کمار سنگھ نے ملک میں درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کرنے والے بجلی پلانٹوں کی تعداد سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ کوئلے کی وزارت نے مئی 2017 میں شکتی پالیسی کے تحت بجلی کے شعبے کے لئے پالیسی 2017 میں نئی کوئلہ رابطہ پالیسی جاری کی تھی۔ مذکورہ پالیسی کی شق بی(vii) کے تحت آزدانہ بجلی کے پیداکار(آئی پی پی) کے لئے جن کے پاس درآمد شدہ کوئلے کی بنیاد پر بجلی کی خریداری معاہدہ (پی پی اے) موجود ہے، بولی لگانے کے عمل کے ذریعے کوئلے رابطے کی تخصیص کا التزام کیا گیا ہے، تاکہ درآمد شدہ کوئلے کی لاگت میں ہونے والا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچے۔ مزید برآں ریاستی شعبے کے متعدد پروجیکٹ جن میں درآمد شدہ کوئلے پر زور دیا گیا تھا اب گھریلو کوئلے کے رابطے کے لئے اسے تجویز میں شامل کرنے پر زور دے رہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ان درخواستوں پر شکتی پالیسی کی شق بی (i) کے تحت غور کیا جارہا ہے۔
جناب سنگھ نے مزید بتایا کہ کچھ بجلی گھروں کو درآمد شدہ کوئلے پر چلنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس لیے گھریلو کوئلے پر انہیں چلانے کے لئے تکنیکی پیچیدگیا ں پیدا ہورہی ہیں۔ سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کی رپورٹ کے مطابق کوئلے پرمبنی حرارتی بجلی گھروں کو درآمداتی کوئلے کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ کچھ بجلی گھر درآمد شدہ کوئلے کا استعمال کرتے ہیں اس لیے اس کے ساتھ گھریلو کوئلے کی آمیزش کی جارہی ہے۔
نمبر شمار | پلانٹ کا نام | صلاحیت (میگا واٹ) | ادارہ |
1. | سکّا ٹی پی ایس | 500 | گجرات اسٹیٹ الیکٹری سٹی کارپوریشن لمٹیڈ |
2. | ٹرامبے ٹی پی ایس | 1250 | ٹاٹا پاور |
3. | رتنا گیری | 1200 | جے ایس ڈبلیو انرجی |
4. | تورن گلو | 860 | جے ایس ڈبلیو انرجی |
5. | *مندرا ٹی پی ایس | 4620 | اڈانی پاور |
6. | اڈوپی ٹی پی ایس | 1200 | اڈانی پاور |
7. | مندرا یو ایم پی پی | 4000 | کوسٹل گجرات پاور لمٹیڈ |
8. | سلایا ٹی پی ایس | 1200 | ایسار |
9. | سمہاپوری ٹی پی ایس | 600 | سمہاپوری انرجی |
10. | تھمینا پٹنم ٹی پی ایس | 300 | میناکشی انرجی |
11. | موتیارا ٹی پی ایس | 1200 | کوسٹل انرجن |
(*:4620 میگا واٹ، 1980 میگاواٹ میں سے 70:30 کے تناسب سے آمیزش کے لئے ڈیزاین کیا گیا ہے)۔