19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہر تقدیر (وشاکھاپٹنم) میں ملن 2020 کے انعقاد کی تیاریاں شباب پر

Urdu News

نئی دلی، شہر تقدیر (وشاکھا پٹنم)فروری 2016 میں بین الاقوامی بحری جائزہ (انٹرنیشنل فلیٹ رویو) کے کامیاب انعقاد کے بعد ایک اور عظیم بحری تقریب ملن کے مارچ 2020 میں انعقاد کی زور شور سے تیاریاں کررہا ہے۔ حالانکہ ابھی اس عظیم بحری تقریب کے انعقاد میں ابھی دو ماہ سے زائد کی مدت باقی ہے، لیکن اس کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے ایک بڑی جائزہ میٹنگ کا اہتمام ایسٹرن نول کمانڈ (ای این سی) میں چیف آف اسٹاف ای این سی  وائس ایڈمرل ایس این گھورمڑے کی جانب سے 7 جنوری 2020 کو کیاگیا۔  اس جائزہ اجلاس میں شہری انتظامیہ اور متعلقہ دعویدار تنظیموں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں جی وی ایم سی کے کمشنر ڈاکٹر جی سری جن، سٹی پولیس کمشنر جناب راجیو کمار مینا، وی ایم آر ڈی اے کے سکریٹری جناب اے سرینواس، چیف میکینکل انجینئر وی پی ٹی، جناب آر این ہری کرشنا اور ایچ ایس ایل، ایچ پی سی ایل، آئی او سی ایل، ای پی سی ایل، کرومنڈل فرٹیلائزر لمیٹیڈ کے اہم نمائندوں اور اسپیشل برانچ کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ قانون وانتظام کی بحالی اور ٹریفک کے محکمہ کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

اس جائزہ اجلاس کے شرکا کو ملن کی منصوبہ بند سرگرمیوں سے واقف کرانے کی غرض سے ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی پیش کیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی وائس ایڈمرل ایس این گھورمڑے نے اس تقریب کے لئے ہر ممکن امداد ومعاونت دستیاب کرانے کادل کھول کر وعدہ کیا۔ علاوہ ازیں شہری انتظامیہ، شہری اداروں، پولیس کے محکمہ اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے ذریعہ  اس عظیم بحری تقریب  ملن کیےمشترکہ انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ عظیم بین الاقوامی بحری تقریب 2016 کے آئی ایف آر کے مقابلے میں بھی مزید وسیع تر پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے۔ اس جائزہ اجلاس کے بعد بحریہ کے نوڈل افسران اور شرکا کے نمائندوں نے متعلقہ مقامات کا جائزہ لیا، جس کا مقصد ان تیاریوں کو مدت مقررہ کے اندر مکمل کرنا ہے۔

واضح ہو کہ ملن 2020 ایک کثیر جہتی بحری مشق ہے، جس کا مقصد دوست دار، غیر ملکی بحریہ تنظیموں  کے ساتھ پیشہ وارانہ مذاکرات اور ایک دوسرے کے استحکام سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ بحریہ کے شعبے کے بہترین طریقوں اور کارگزاریوں سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔‘سمندروں میں عملی تعاون’ (سیرنجی اکروس دی سیز) کے مرکزی خیال کے ساتھ  اہتمام کی جانے والی یہ بحری مشق ، دوست دار ممالک کی بحریہ تنظیموں کے آپریشنل کمانڈرس کو ایک دوسرے کے ساتھ باہمی مفاد کے موضوعات پر گفت وشنید کا موقع فراہم کرائے گی۔ اس عظیم ترین بحری تقریب میں شرکت کے لئے 41 ممالک کی بحریہ تنظیموں نے اپنی منظوری دے دی ہے اور 30 سے زائد بحری تنظیموں کو ملن 2020 میں شرکت کا دعوت نامہ بھی موصول ہوچکا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More