17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شیئراورکیئریعنی جذبہ باہم اور درد مندی بھارتی فلسفے کی اسا س ہے :نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے کہاہے کہ جذبۂ باہم اوردردمندی بھارتی فلسفے کی اساس ہیں ۔ موصوف بھارتی پرچم کو ڈیزائن کرنے والے جناب پنگلی وینکیا کی پیدائش کی 141ویں سالگرہ کی تقریبات کے شرکأ سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریبات کا اہتمام حکومت آندھراپردیش اورشری پنگلی وینکیا چیریٹیبل ٹرسٹ اینڈ اسمارک سنستھا نے کل یہاں کیاتھا۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ تیلگو افراد کی خوش بختی ہے کہ جناب وینکیا ، جنھوں نے قومی پرچم ڈیزائن کیاتھا اورجو بھارتی ثقافت کی شان وشوکت کی علامت ہے ،ان کا تعلق آندھرپردیش سے ہے۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ شری وینکیا ہماری جدوجہدآزادی کے غیرمعروف سورماوں میں سے تھے ، جنھوں نے غیرمعمولی تعاون دیاہے ۔انھوں نے اپنی پوری زندگی ملک وقوم کے لئے وقف کردی تھی اوربھارت کو آزاد کرانے کے لئے لگاتارکام کیا تھا۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ جناب وینکیا ان لوگوں میں سے تھے، جنھوں نے اپنے لئے کچھ نہیں کیا اور ملک کو صرف تعاون دیا۔ انھوں نے ایک دن کے لئے بھی کوئی مدد نہیں چاہی ۔ اپنے آخری دنوں میں بھی کچھ نہیں چاہا ۔وہ ان  محبین وطن میں سے  تھے جو قومی پرچم اپنے جسم پرلپیٹ کرابدی نیند سوجاتے ہیں ۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ شری پنگلی کو اعزا ز دینے کا عمل ہمارے قومی پرچم کا اکرام کرنے کے مترادف ہے ۔ وہ ہمارے ملک کی تمام ترعظیم کامیابیوں میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More