17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت عامہ کے فروغ کے لئے دِ ن چریا اور رِتو چریا کے موضوع پر آیوش چریا نام کی دو روزہ کانفرنس کا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ  آف  آیور وید  ، نئی دلّی نے  10 اور 11 دسمبر ، 2018 ء کو صحت عامہ کو فروغ دینے کی غرض سے   دِن چریا ( روز مرہ کا معمول ) اور رِتو چریا ( موسم  کے لحاظ سے اپنایا جانے والا معمول ) کے موضوع پر   مشتمل آیوش چریا  نام کی  قومی کانفرنس  کا اہتمام کیا ۔  اس قومی کانفرنس میں تقریباً 200 ماہرینِ تعلیم ،  اطباء ، سائنس دانوں اور  محققین نے ملک بھر سے حصہ لیا  ۔ آیوش کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے  کانفرنس  کا اختتامی  خطبہ دیا اور  دِن چریا  کتابچہ اور آیوش چریا  کلینڈر 2019 جاری کیا ۔ تیسرا یومِ آیور وید  صحت عامہ کے نام وقف کیا گیا ، جس کے تحت متعدد پروگراموں کا اہتمام  کیا گیا اور موجودہ کانفرنس بھی اس کا ایک حصہ تھی ۔

          اپنے خطاب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ اُن کی وزارت  آیور وید کو صحتِ عامہ  اور مفاد عامہ کے فروغ کے لئے   تشہیر دے رہی ہے  اور اس کے لئے دنیا بھر میں مختلف النوع سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ رِتو چریا یعنی موسم کے لحاظ سے اپنائے جانے والے  معمولات سے متعلق کلینڈر   آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید نے  تیار کیا ہے ، جس میں دِن چریا ، راتری چریا اور آہار وِہار  سے متعلق  تفصیلات موجود ہیں یعنی کس موسم  میں کیا  کیا جائے ، بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلینڈر اور کتابچے کو  تفہیم کے لحاظ سے آسان بنانے کے لئے متعدد فوٹو گراف کو    بر موقع استعمال کیا گیا ہے ۔

          کانفرنس کے دوران  معروف ماہرِ اقتصادیات  جناب بجرنگ لال گپتا ،  فلسفی اور سماجی کارکن  بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے ۔  خارجی امور کی وزارت  کے سکریٹری ( سی پی وی  اینڈ او آئی اے ) جناب  دیانیشور ملائے اور  ویدیا دیویندر تری گنا  ، صدر گورننگ باڈی آر اے وی دلّی ، مہمانِ ذی وقار کے طور پر  موجود تھے ۔  وائس چانسلر پروفیسر بلدیو  کمار دھیمن   ، آیوش یونیورسٹی کروکشیتر کے شری کرشنا   ، پی ایچ ڈی مطالعات کے ڈین پروفیسر مہیش ویاس   ، پی جی اسٹڈیز کی ڈین ڈاکٹر سجاتا  کدم  ، آیوش چریا کی  آرگنائزننگ  سکریٹری  ڈاکٹر منگلا  گوری راؤ اور  دیگر معززین اور پی جی اسکالر بھی موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More