نئی دہلی، مئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے میڈیکل کونسل آف انڈیا( ایم سی آئی) سے درخواست کی ہے کہ وہ تعلیمی سال 2019-20 میں ریاست میں خالی سیٹوں کو بھرنے کے لئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کے داخلے کی آخری تاریخ کو 18 مئی سے بڑھا کر 31مئی 2019 کردیں۔
میڈیکل کونسل آف انڈیا کے نوٹیفیکشن کے مطابق ریاستوں کے ذریعہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کی سیٹوں کو پر کرنے کی آخری تاریخ18مئی 2019 ہے۔ وزارت نے اداروں/ ریاستی حکومتوں کی طرف سے نمائندگی موصول ہونے کے بعد پی جی میڈیکل کی خالی سیٹوں کو بھرنے کے لئے آخری تاریخ ،18مئی 2019 کو بڑھا کر 31 مئی 2019کرنے کی صلاح دی ہے۔
صحت کی وزارت نے اس لئے ایم سی آئی کے بورڈ آف گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں اور مناسب سفارش کریں۔ ایم سی آئی کا بورڈ آف گورنر اس معاملے پر غور کرنے کے لئے آج میٹنگ کررہا ہے۔