18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ 27 تاریخ کو سیاحت کے قومی ایوارڈ عطا کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند   27 ستمبر ، 2017 ء کو سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر نئی دلّی کے وگیان بھون میں سیاحت کی وزارت  کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں  سفر ، سیاحت اور میز بانی کی صنعت کے مختلف زمروں کے لئے ’’ سیاحت کے قومی ایوارڈ  ‘‘ عطا کریں گے ۔ اس تقریب کی صدارت  سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب الفونس کنن تھنم  کریں گے ۔

یہ ایوارڈ 1990 ء کےشروع سے دیئے جا رہے ہیں اور ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، مخصوص ہوٹلوں ،  وراثتی ہوٹلوں ، منظور شدہ ٹریول ایجنٹوں ، ٹور آپریٹروں ، سیاحوں کی ٹرانسپورٹ چلانے والوں ،  انفرادی طور پر اور  دیگر پرائیویٹ تنظیموں کو اُن کے متعلقہ شعبوں میں بہترین کار کردگی کو تسلیم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر صحت مند مقابلہ آرائی کی حوصلہ افزائی کے لئے دیئے جاتے ہیں ۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سیاحتی مقامات  پر صفائی ستھرائی کا موثر نظام قائم کرنے کی خاطر ایوارڈ کی ایک  نئی قسم ’’ سووچھتا ایوارڈ ‘‘ بھی اس سال سے متعارف کرائیں گئے ہیں ۔ اس سال ایوارڈ  کے جن اور زمروں کو شامل کیا جا رہا ہے ، ان میں ’’ مہم جوئی کی سیاحت کے لئے بہترین ریاست ‘‘ اور ’’ بہترین  جنگلی حیات کے گائیڈ ‘‘ کے ایوارڈ شامل ہیں ۔

ایوارڈ ینے کی تاریخ  اُسی دن کی مناسبت سے طے کی گئی ہے ، جس دن ہر سال سیاحت  کا عالمی  دن منایا جاتا ہے ۔ یہ دن ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے ، جو اقوام متحدہ  کے عالمی سیاحت تنظیم ( یو این ڈبلیو ٹی او  ) کے ضابطوں کی منظوری  کی سالگرہ کا دن  ہے ۔ اس کا مقصد  بین الاقوامی برادری میں سیاحت اور اُس کے سماجی ، ثقافتی اور اقتصادی فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ سیاحت کے عالمی دن 2017 ء کا عنوان ، جس کا اعلان یو این ڈبلیو ٹی او نے کیا ہے  ،  ’’ پائیدار سیاحت – ترقی کا ایک وسیلہ  ‘‘مقرر کیا گیا ہے ۔

اس سال ہال آف فیم ایوارڈ بھی متعارف کرائے گئے ہیں ، جو  ایسی ریاستوں ، تنظیموں ، ایجنسیوں کو دیا جائے گا ، جنہوں نے مسلسل پچھلے تین برسوں میں اسی زمرے میں سیاحت کے قومی ایوارڈ حاصل کئے ہیں ۔ ہال آف فیم ایوارڈ پانے والے  تین سال بعد  اسی زمرے میں  قومی سیاحت ایوارڈ  کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔

ایوارڈ   کی تقریب میں مندرجہ ذیل پروگرام بھی شامل ہوں گے :

  1. بے مثال بھارت 0 مہم کا آغاز
  2. ’’ ایک وراثت کو اپنایئے ‘‘ پروجیکٹ کا آغاز  اور
  3. بے مثال بھارت کی ویب سائٹ کے ڈیزان کا آغاز

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More