14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج الہٰ آباد ہائی کورٹ کے ‘ نیائے گرام ’ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند  نے آج الہٰ آباد  ہائی کورٹ  کے  ‘ نیائے گرام  ’ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ عدلیہ  کی آزادی ہماری جمہوریت کی اساس  ہے ۔ ہندوستان کے اعتبار   میں  بے خوف اور آزاد عدلیہ کے باعث اضافہ ہوتا ہے ۔

          صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوام  کا جمہوریت  پر یقین ہے ۔ پھر بھی عام لوگ اس کے دروازے  پر دستک دینے سے اجتناب کرتے ہیں ۔ اس صورت حال  کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انصاف کے  نظام  کو کم خرچ والا بناتے ہوئے او رعام  فہم زبان میں فیصلوں کی فراہمی اور سماج   کے کمزور طبقات اور خواتین کے لئے انصاف  کو یقینی بناتے ہوئے وقت پر انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری  ہم سبھی پر عائد ہوتی ہے ۔

          صدر  جمہوریہ نے کہا کہ عدالت  کے بنیادی ڈھانچے  کو مستحکم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا  کہ نیائے گرام پروجیکٹ  الہٰ آباد   ہائی کورٹ  کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔

          صدر جمہوریہ نے کہا کہ نچلی عدالتوں  کےمعیار  کو بہتر  اور اسے موثر بنانے کے لئے عدالتی  افسران کی تربیت  نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیائے گرام احاطے میں ایک  عدالتی  اکادمی  قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد  کا اظہار کیا کہ عدالتی  اکادمی اتر پردیش  میں نچلی عدالت  کی صلاحیت  میں اہم خدمات انجام دیں گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More