16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ معذوروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر معذوروں کے تفویض اختیارات کے لیے قومی ایوارڈ – 2017 پیش کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ہندجناب رامناتھ کووندکل نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں  03 دسمبر 2017 کو معذوروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مختلف افراد ، اداروں، انسٹی ٹیوٹ، ریاست و اضلاع کو معذور افراد کے تئیں کام کرنے اور امتیازی خدمات انجام دینے کے لیے ‘‘معذوروں کے تفویض اختیارات کا قومی ایوارڈ -2017 پیش کریں گے ۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  کے معذور افراد (دیویانگ جن) کے تفویض اختیارات کا محکمہ اس تقریب کا اہتمام کرے گا۔ اس موقع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزراء مملکت جناب کرشن  پال گرجر ، جناب وجے سمپلا اور جناب رام داس اٹھاولے بھی موجود ہوں گے ۔

03 دسمبر کو معذور افراد کے بین الاقوامی دن  کے موقع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت  کے معذور افراد (دیویانگ جن) کے تفویض اختیارات کا محکمہ مختلف افراد ، اداروں، انسٹی ٹیوٹ، ریاست و اضلاع کو معذور افراد کے تئیں کام کرنے اور امتیازی خدمات انجام دینے کے لیے ‘‘معذوروں کے تفویض اختیارات کا قومی ایوارڈ -2017 سے نوازے گا۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق ہمارے ملک میں 2.68 معذور افراد ہیں جن میں  معذوری کی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے بڑا فرق ہے ۔ سال 2012 میں معذور افراد کے تفویض اختیارات  کے پروگراموں اور اسکیموں پر خاص توجہ دینے کی غرض سے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ایک نئے محکمے کا قیام عمل میں آیا  ۔ تب سے معذور افراد کے تفویض اختیارات کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو شامل کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ کے مالی گوشوارہ میں بھی ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ کے موجودہ اسکیموں پر نظر ثانی کی گئی ہے  اور بہت سی صورتوں میں ترمیم کی گئی ہیں ۔ دو اہم اسکیموں کے تحت درخواستیں آن لائن موصول ہوتی ہیں  اور ان پر عملدر آمد کیا جاتا ، الیکٹرانک طریقے سے فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More