نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج بہار کے پٹنہ میں این آئی ٹی پٹنہ کے آٹھویں تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ این آئی ٹی پٹنہ میں کی جانے والی تحقیق کا مقصد بہار اور ملک کے لوگوں کے مختلف مسائل کو حل کرنا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے این آئی ٹی گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ زرعی سائنس دانوں کے ساجھیداری کریں اور کسانوں کی آمدنی اور پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد کی خاطر کسانوں کے ساتھ اشتراک کریں۔
اس سے پہلے دن میں صدرجمہوریہ نے سمستی پور کے پوسا کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ڈاکٹر راجندر پرساد مرکزی زرعی یونیورسٹی کے پہلے تقسیم اسناد کے جلسے سے خطاب کیا۔
طلباء کو خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ زرعی سائنس دانوں کے پاس ملک میں زرعی ترقی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔