نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج 7 فروری 2018 کو شراون بیلا گولا میں گوماٹیشور ا بھگوان سری بہو بلی سوام کے مہامستک ابھیشیک مہتسو 2018 کا افتتاح کیا۔
ا س موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے مہتسو کا انعقاد کرنے والے اور وہاں موجود زائرئن کے لئے مہا مستک ابھیشیک مہتسو2018 کے کامیاب انعقاد پر اپنی بہتری تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ سمائیک درشن اور سمائیک گیان نیز سمائیک چرتر جین فلسفہ کے تین اہم ستون ہیں اور یہ آج بھی پورے ملک کے لئے افادیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بھائی چارہ کا راستہ امن ، عدم تشدد ، بھائی چارہ ، اخلاقیات اور قربانی کے ذریعہ ہموار کیا جاسکتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں اور پوری دنیا سے بڑی تعداد میں عقیدت مند عالمی امن کے لئے پوجا کرنے کی غرض سے شراون بیلا گولا میں آئے ہوئے ہیں۔ یہ سب کے لئے فیضان کا باعث ہے۔ انہوں نے فلاح و بہود کی کوششوں میں کامیابی کی کوشش کی۔