20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں، اساتذہ اور مذہبی رہنماؤں کو اعضاء عطیہ کرنے سے متعلق بیداری پھیلانے کیلئے کہا

Spread awareness about organ donation, President tells doctors, teachers and religious leaders
Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں دادھیچی دیہہ دان سمیتی کے ذریعہ منعقدہ دیہہ دانیوں کے اتسو میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اانسانی جسم/عضو کا عطیہ کرنا ہماری قدیم تہذیب کی اخلاقی اقدار کے عین مطابق ہے۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ مہارشی دادھیچی نے اپنا جسم عطیہ کیا تھا تاکہ بھگوان ان کی ہڈیوں سے ہتھیار بنا سکیں اور طاغوتی قوتوں کو شکست دے سکیں۔ یہ تصور کہ زندگی کے دوران یہاں تک کہ موت کے بعد بھی ہمارا جسم یا عضو سودمند ہو سکتا ہے یا کسی دوسرے شخص کے علاج کے کام میں مددگار ہو سکتا ہے، ایک خالص انسانی تصور ہے اور تحریک دینے والا بھی ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہر سال تقریباََ پانچ لاکھ افراد اعضاء کی عدم دستیابی کے سبب مر جاتے ہیں۔ جبکہ ان کے اعضاء کی اگر پیوندکاری کی جا سکتی تو وہ زندہ رہ سکتے تھے۔ ان میں سے دو لاکھ لوگ جگر کی بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں ، جبکہ پچاس ہزار افراد قلب کی بیماریوں کے شکار رہتے ہیں۔ مزید برآں تقریباََ ڈیڑھ لاکھ افراد گردے کی پیوندکاری کیلئے قطار میں ہیں۔ صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں، تعلیمی اداروں، اساتذہ اور مذہبی رہنماؤں سے انسانی جسم اور اعضاء عطیہ کرنے سے متعلق بیداری پھیلانے کے لئے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے سبب ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ اپنے اعضاء کو فروخت کرنے پر مجبور ہوں لیکن یہ نا قابل قبول عمل ہے۔ اگر ہم رضاکارانہ طور پر اعضاء عطیہ کرنے کا ماحول تیار کریں گے تو غیر قانونی بازار میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More