نئی دہلی،؍اپریل،صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے ہماچل پردیش کے گورنر جناب آچاریہ دیورَت کو ایک مکتوب ارسال کرکے ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں ہوئے بس حادثے میں جانوں کے اتلاف کیلئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘مجھے ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں ایک مسافر بس کے دریا میں گرجانے اور حادثے کا شکار ہوجانے کے بارے میں سن کر گہرے دکھ اور رنج وغم کا احساس ہو رہا ہے’’۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس حادثے میں متعدد جانیں تلف ہوئی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بچا اور راحت کارروائیاں اور تلاشی مہم جاری ہے۔ میں نے ریاستی حکومت سے ان لوگوں کے اہل کنبہ کو جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ہر ممکن امداد اور طبی مدد فراہم کرنے کا کہا ہے۔
برائے مہربانی، میری جانب سے ہلاک شدگان کے اہل کنبہ کو اظہار تعزیت فرمائیں، میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہوں’’۔