26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند سال 2017 کے لئے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ (اکادمی پرسکار) دیں گے

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی رسم تفویض  میں باوقار سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز 2017 دیں گے۔

سنگیت ناٹک اکادمی کی جنرل کونسل، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والے ایک خود مختار ادارے نیشنل اکیڈمی آف میوزک، ڈانس اینڈ ڈرامہ نے 8 جون 2018 کو امپھال (منی پور) میں منعقدہ اپنی میٹنگ میں موسیقی، رقص، تھیئٹر، روایتی / فالک/ قبائلی موسیقی/ رقص/ تھیئٹر، کٹھ پتلی اور بحیثیت مجموعی تعاون/ پرفامنگ آرٹس میں اسکالر شپ کے شعبے میں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز (اکادمی پرسکار) برائے سال 2017 کے لئے 42 فنکاروں کا انتخاب کیا۔ ان 42 فنکاروں میں ایک مشترکہ ایوارڈ شامل ہے۔

موسیقی کے شعبے میں 11 معروف فنکاروں کو اکادمی ایوارڈ 2017 کے لئے منتخب کیا گیا ہے جن کے نام للتا جے راؤ (ہندوستانی ووکل)، اوما کانت گنڈیہا اور رما کانت گنڈیہا  (گنڈیہا برادرس) (مشترکہ ایوارڈ)( ہندوستانی ووکل)، یوگیش سمسی (ہندوستانی انسٹرومینٹ۔ طبلہ)، راجندر پرسنّا (ہندوستانی انسٹرومینٹ۔ شہنائی/ بانسری)، ایم ایس شیلا (کرناٹک ووکل)، سوما سدھینر (کرناٹک انسٹرومینٹ۔ وینا)، تری ورور ویدیہ ناتھن (کرناٹک انسٹرومینٹ۔ مردنگم)، ششانک سبرامنیم (کرناٹک انسٹرومینٹ۔ بانسری)، مدھو رانی (موسیقی کی دیگر اہم روایات۔ سگم سنگیت)، ہمانتی شکلا (موسیقی کی دیگر اہم روایات۔ سگم سنگیت) اور گرنام سنگھ (موسیقی کی دیگر اہم روایات۔ گربانی) ہیں۔

رقص کے شعبے میں 9 معروف فنکاروں کو اکادمی ایوارڈ 2017 کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ان کے نام رما ودیا ناتھن (بھرت ناٹیم کےلئے)، شوبھا کوسر (کتھک کے لئے)، مدامبی سبرامنین (کتھا کلی کے لئے) ، ایل این او اینم اونگبی دھونی  دیوی (منی پوری کے لئے)،  دپیکا ریڈی (کچھی پڑی کے لئے)، سجاتا موہاپاترا (اڈیسی کے لئے)، رام کرشنا تعلق دار(ستریا کے لئے)، جنماجے سائی بابو (چھاؤ کے لئے)، آشت دیسائی (رقص   موسیقی کے لئے) ہیں۔

تھیئٹر کے شعبے میں 9 معروف فنکاروں کا انتخاب اکادمی ایوارڈ 2017 کے لئے کیا گیا ہے۔ جن کے نام  ہیں ابھی رام  بھڈاکامکر ( ڈراما نویسی کے لئے)، سنیل  شنباگ (ہدایت کاری کے لئے)، باپی بوس (ہدایت کاری کے لئے)، ہیما سنگ (اداکاری کے لئے)، دیپک تیواری (اداکاری کے لئے)، انل ٹکّو (اداکاری کے لئے)، نور الدین احمد (ایلائڈ تھیئٹر آرٹ۔ اسٹیج کرافٹ کے لئے)،  اوتار سہنی  (ایلائڈ تھیئٹر آرٹ۔ لائٹنگکے لئے)، شوگرا کپم ہیمنت سنگھ (تھیئٹر کی دیگر اہم روایات)، شومانگ لیلا (منی پور کے لئے )۔

روایتی / فولک / قبائلی موسیقی / رقص/ تھیئٹر اور کٹھ پتلی کے شعبے میں 10 فنکاروں کا انتخاب اکادمی ایوارڈ 2017 کے لئے کیا گیا ہے۔ ان کے  نام ہیں: انور خان منگیار، (فولک میوزک۔ راجستھان)، پرکاش کھانڈگے (فولک آرٹ، مہاراشٹر)، جگن ناتھ بایان (روایتی موسیقی۔ کھول، آسام)، رام چندر ماجھی (فولک میوزک ، بہار)،  راکیش تیواری (فولک تھیئٹر، چھتیس گڑھ)، پاروتی بول  (فولک میوزک، بول، مغربی بنگال)، سربجیت کور (فولک میوزک، پنجاب) کے سی  رُنریم سانگی (فولک میوزک، میزورم) ، مکند نائک (فولک میوزک، جھارکھنڈ)،  سدیپ گپتا (کٹھ پتلی، مغربی بنگال)۔

وجے ورما اور سندھیا کریچا کو بحیثیت مجموعی تعاون/ پرفارمنگ آرٹ میں اسکولر شپ کے شعبے میں اکادمی ایوارڈ 2017 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

اکادمی ایوارڈ 1952 سے دیئے جارہے ہیں۔  یہ اعزاز نہ صرف اعلی ترین میعار اور حصولیابی کی علامت ہے بلکہ پیہم انفرادی کام اور تعاون کا اعتراف بھی ہے۔  اکادمی ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ روپے، تامر پتر اور انگ وسترم دیئے جاتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More