17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے رکشا بندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، صدر  جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے رکشا بندھن کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا ہے:

‘‘رکشا بندھن کے مبارک موقع پر، میں  اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

راکھی محبت، شفقت اور اعتماد  کا پاک دھاگہ  ہے، جو بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر باندھتی ہیں۔ یہ ایک  منفرد تہوار ہے جو خواتین کے مفاد کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کے لئے  کام کرنے کی ہماری خواہش کو تقویت پہنچاتا ہے۔

اس دن ، آیئے ہم سب خواتین کے احترام اوروقار کے لئے  کھڑے ہونے کا عہد کریں، تاکہ وہ ملک اور معاشرے کے لئے بہترین تعاون کرسکیں’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More