نئیدہلی۔؛ صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں ویتنام کے صدر عزت مآب ٹران ڈائی کوانگ کی میزبانی کی۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔
ویتنام کے صدر کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے ویتنام کو جنوری 2018 میں نئی دلی میں منعقدہ آسیان ہندوستان سربراہ کانفرنس میں مستحکم نتائج کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاون ملک کا رول ادا کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
عزت مآب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 2000 سالوں سے قدیم تہذیبی تعلقات ہیں۔ بودھ مذہب، ہندو چمپا تہذیب اور ہمارے مشترکہ فلسفہ نے ہمارے یکساں تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتصادی تعلقات میں ایک اہم اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے رہنماؤں نے 2020 تک 15 ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر کیا ہے۔ ہمیں اس ہدف تک پہنچنے کے لیے اپنے کوششوں مین دو گنی تیزی لانی ہوگی۔
عزت مآب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان ہندوستان- بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی پر یکساں خیالات موجود ہیں۔ بعد میں، صدر جمہوریہ نے خطاب میں کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد کے رہنما مہاتما گاندھی اور صدر ہو چی منہ جدید دور میں ہمارے تعلقات میں نئی توانائی کو روانی بخشتے ہیں۔
عزت مآب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا مضبوط اعتماد ہے کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری ہمارے لوگوں کے لیے ایک وسیع تر علاقے کے لیے امن اور خوشحالی کا راستہ ہموار کرے گی۔