17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے چھتیس گڑھ کے گرودھ پوری میں واقع گروگھاسی داس جَیت کھام کا دورہ کیا

President of India visits Guru Ghasidas Jaitkham at Girodhpuri in Chhattisgarh
Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج چھتیس گڑھ کے گرودھ پوری میں واقع گرو گھاسی داس جَیت کھام کا دورہ کیا اور سامودایک بھون کی تعمیر کے لئے منعقدہ بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو گھاسی داس تقریباً دو سو سال قبل اس خطے کی دبی کچلی برادری کے درمیان ایک قابل ذکر سماجی مصلح تھے۔ انھوں نے سماجی برائیوں اور بے انصافیوں کے خلاف جدوجہد کی اور غریبوں اور سماج کے دبے کچلے لوگوں کے لئے لڑائی لڑی۔ ان کا پیغام بہت ہی سادہ تھا، وہ یہ کہ سچائی اور شریفانہ برتاؤ خدا کے ہم معنی ہے۔ انھوں نے چھواچھوت کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کیں اور بھائی چارہ نیز سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ انھوں نے خواتین کے حقوق پر بھی زور دیا اور بیواؤں کی شادی کی حمایت کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو گھاسی داس کی تعلیمات نے نہ صرف ستنامی سماج کے درمیان بلکہ پورے چھتیس گڑھ میں سماجی اصلاح کو سمت دی۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گرو گھاسی داس کے خیالات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چھتیس گڑھ کے عوام اور چھتیس گڑھ کی حکومت، مساوات اور اتحاد پر مبنی سماج کی تعمیر کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More