20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کا لیہہ کا دورہ

राष्‍ट्रपति ने पांचों लद्दाख स्‍काउट्स बटालियनों और लद्दाख स्‍काउट्स रेजिमेंटल सेन्‍टर को निशान प्रदान करने के लिए लेह का दौरा किया
राष्‍ट्रपति ने पांचों लद्दाख स्‍काउट्स बटालियनों और लद्दाख स्‍काउट्स रेजिमेंटल सेन्‍टर को निशान प्रदान करने के लिए लेह का दौरा किया
Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے لداخ اسکاؤٹس کی پانچوں بٹالینوں اور لداخ اسکاؤٹ ریجیمنٹل سینٹر کو پرچم عطا کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتےہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کا جموں وکشمیر کے لیہہ کا دہلی کے باہر پہلا دورہ ہے۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے انھوں نے اپنے اس دورے کو ملک کی مسلح افواج کے نام وقف کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 54 سال پہلے لداخ اسکاؤٹ بھارت کی فوج کا حصہ بنے تھے۔ اور یہ ہر سال ان کی بہادری، جواں مردی اور ہیرو ازم کی کہانیوں سے بھرا پڑا ہے۔ 1947-48 میں پاکستانی دراندازوں کے حملے میں اس ریجیمنٹ کا امتحان تھا جس میں لداخیوں نے اپنی مادر وطن کا پختہ عزم کے ساتھ دفاع کیا۔ یہ بات پورے ملک کے لیے ہمیشہ ہی فخر کا باعث رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آدھی صدی سے کچھ زیادہ عرصے میں ریجیمنٹ نے بہادری اور امتیازی خدمات کے لیے 605 اعزازات اور ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ اس سے ریجیمنٹ کے جوانوں کی بہادری اور جذبے کا اظہار ہوتا ہے اور یہ ہماری مسلح افواج کے تمام فوجیوں اور عہدیداروں کے لیے ایک ماڈل ہے۔ انھوں نے مختلف جنگوں اور کارروائیوں میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور کھیل کود، مہم جوئی اور پیشہ ورانہ چیلنجوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ پرچم عطا کرنے کی تقریب میں وہ لداخ اسکاؤٹ ریجیمنٹ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیں گے۔ ان کے خون اور قربانی نے ہمارے اقتدار اعلیٰ کا تحفظ کیا۔ ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کیا اور ہمارے عوام کو ہر قسم کے نقصان سے بچایا۔ انھوں نے ریجیمنٹ کے تمام موجودہ اور سابق جوانوں کو اپنے فرض کی ادائیگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے مبارک باد دی۔ اس موقع پر جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا، وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ اور جموں وکشمیر کی وزارتوں کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل بپن راوت بھی موجود تھے۔

بعد میں صدر جمہوریہ نے لیہہ کے مہابودھی بین الاقوامی مراقبہ مرکز میں عالمی امن کے لیے بدھا پارک کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد صدر جمہوریہ دہلی واپس آگئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More