16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند کی پارسی نئے سال کی ماقبل شام عوام کو مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں پارسی نئے سال کی ماقبل شام عوام کو مبارکباد دی۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا:

’’پارسی نئے سال کے مبارک موقع پر، میں اپنے ہم وطنوں، خصوصی طور پر اپنے پارسی بھائیوں اور بہنوں کو  اپنی نیک خواہشات اور پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پارسی معاشرے نے ملک کی خوش حالی اور بہبود کے لئے اپنا عظیم تعاون دیا ہے اور اپنی منفرد تہذیب و ثقافت سے ملک کو مالامال کیا ہے۔

میں تمنا کرتا ہوں کہ نئے سال کا اعزاز دینے والا یہ تہوار سب کے لئے خوش حالی اور خوشیاں لائے اور ہم آہنگی اور برابری کے لئے ہماری وابستگی کو تقویت بخشے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More