16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صوفی ازم کے فلسفے سے دہشت گردی کی برائی کی روک تھام ممکن:مختار عباس نقوی

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے زور دے کر کہا ہے کہ صوفی ازم کا فلسفہ امن و ہم آہنگی کے خیالات کی اشاعت کرتاہے۔آج یہاں درگاہ خواجہ صاحب اجمیر کے سرکاری ویب پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت سماج کے ہر طبقے کی شمولیت پر مبنی ترقی کے لئے کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران حکومت نے بغیر کسی امتیاز کے ترقی کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ چاربرسوں کے دوران مرکزی حکومت نے اعلان شدہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ترقی اور ان میں ہنرمندی کے فروغ کے لئے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ خاص طورپر پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم ، مدرا یوجنا اور اجولا یوجنا کا ذکر کیا۔

اس تقریب میں اقلیتی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب اے لوئی کھم ، جوائنٹ سیکریٹری جان عالم اور کے سی سمریا، درگاہ خواجہ صاحب اجمیر کے صدر جناب امین پٹھان، درگاہ کمیٹی کے دیگر اراکین جسٹس ذکی اللہ خان اور جناب ستیش پونیا نے شرکت کی۔ اس ویب ایڈریس پر https://gharibnawaz.minorityaffairs.gov.in   کے ذریعے  پہنچا جاسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More