نئی دہلی، عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے ‘‘ کووڈ ۔ 19 کے معاملے میں عوامی صحت اور سماجی اقدامات سے متعلق عوامی صحت کے معیارات ’’ پر اپنے رہنما نوٹ میں مشتبہ معاملوں کے لئے جامع نگرانی کا مشورہ دیا ہے۔ مشتبہ معاملوں کی جامع نگرانی اور جانچ کے اپنے نظریہ کی وضاحت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ملک کو فی ملین آبادی پر 140 ٹسٹ یومیہ کرانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی تال میل کے ساتھ کی گئی کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان میں 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پہلے ہی فی ملین آبادی پر 140 اور اس سے زیادہ ٹسٹ یومیہ کرائے جارہے ہیں۔
ملک میں کووڈ۔ 19 جانچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں معاون ہونے والے عوام میں سے ایک یہ کہ کووڈ، 19 کی جانچ کے لئے لیباریٹریز کے نیٹ ورک میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
اس وقت ملک میں ٹیسٹنگ لیبز کی کل تعداد 1223 ہوگئی ہے۔ ان میں سرکاری شعبے کی 865 لیبس اور 358 پرائیویٹ لیبس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس سہولت کو فروغ دینے کے لئے ٹسٹ کے لئے گولڈ اسٹینڈرڈ کے علاوہ ، آر ٹی پی سی آر، ٹرونیٹ اور سی بی این اے اے اٹی کو بھی استعمال کی اجارہا ہے۔
ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 633 (سرکاری: 391+پرائیویٹ242)
ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 491 (سرکاری: 439+پرائیویٹ 52)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 99 (سرکاری:35+پرائیویٹ 64)
لیباریٹری کی صلاحیت میں زبردست توسیع ہوئی ہے۔ جنوری 2020 میں جہاں ایک ہی لیباریٹری تھی وہاں مارچ 2020 بڑھ کر 121 ہوگئیں اور اب یہ تعدا د بڑھ کر 1223 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 320161نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک جانچے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 12412664 ہے۔ ہندوستان میں فی ملین جانچ کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج یہ شرح 8994.7 ہے۔ 14 جولائی 2020 کو ایک ہی دن میں 3.2 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva . پر بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔