17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی کسادبازاری کے باوجود برکس ملکوں نے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کی ہے ، لاکھوں لوگوں کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھایا ہے : وزیراعظم

Urdu News

نئیدہلی: وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے آج برازیل میں برکس چوٹی میٹنگ  کے موقع پر الگ سے برکس کاروباری فورم سے خطاب کیا ۔برکس ملکوں کے  سربراہوں  نے بھی کاروباری فورم میں تقریریں  کیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0014YGK.jpg

اس موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے کہا  کہ دنیا کی اقتصادی ترقی کا 50 فیصد حصہ برکس   ملکوں کے پاس ہے ۔ انہو  ں  نے کہا کہ عالمی سطح  پر کساد بازاری کے باوجود  برکس ملکوں نے  اقتصادی ترقی کی رفتار میںاضافہ کیا ہے ،  لاکھوں لوگوں  کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھایا ہے  اور ٹکنالوجی نیز جدت طراز ی میں  نئی  پیش رفت حاصل کی ہے ۔

          وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ برکس  ملکوں کے مابین  تجارت اور سرمایہ کاری کے نشانے  اور بڑھے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ انہوں  نے برکس  ملکوں کے مابین تجارت کی لاگت کو مزید کم کرنے کے لئے  ان ملکوںکی تجویزیں  پیش کرنے کو کہا ۔ وزیر اعظم نے  یہ بھی تجویز کیا کہ  اگلی برکس چوٹی میٹنگ تک  برکس  ملکوں کے مابین  مشترکہ منصوبوں  کے سلسلے میں کم از کم  5شعبوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0023UTF.jpg

وزیر اعظم نے کہا کہ کل چوٹی میٹنگ کے دوران انوویشن   برکس  نیٹ ورک اور برکس  انسٹی  ٹیوشن   فار فیوچر نیٹ ورک  جیسے  اہم اقدامات پر غور کیا جانا چاہئے ۔  انہوں  نے  نجی  شعبے پر زور دیا کہ وہ انسانی وسائل پر مرتکز  ان کوششوں میں شامل  ہوجائے ۔ انہوں  نے یہ بھی تجویز کیا کہ 5  ملکوںکو ایک باہمی ، سماجی سکیورٹی سمجھوتے پر بھی غورکرنا چاہئے ۔

     وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام  ، قابل پیش کوئی پالیسی  اور کاروباردوست  اصلاحات کی وجہ سے  بھارت دنیا کی سب  سے کھلی  اور سرمایہ کاری دوست معیشت بن گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More