15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عام طور پر سیکنڈ ہینڈ اشیا کے ڈیلروں کے لئے اور خصوصی طور پر پرانی اور استعمال شدہ بوتلوں کے ڈیلروں کے لئے جی ایس ٹی کے تحت مارجن سکیم کے اطلاق کی صورت حال

Urdu News

نئی دہلی۔جولائی؛ عام طور پر سیکنڈ ہینڈ اشیا یا پرانی اشیا کے ڈیلروں کے لئے اور خصوصی طور پرانی اور استعمال میں لی جا چکی یا خالی بوتلوں کے ڈیلروں کے لئے جی ایس ٹی کے تحت مارجن سکیم کے اطلاق سے متعلق شکوک و شبہات ظاہر کے گئے ہیں۔

سینٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس ضابطے، 2017 کے ضابطہ 32(5) میں یہ کہا گیا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ یا پرانی یا استعمال شدہ اشیا کی تجارت کرنے والے شخص کے ذریعے قابل ٹیکس اشیا اس شکل میں یا معمولی پھیر بدل کے بعد کی جاتی ہے جس سے متعلقہ اشیا میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے اور جب اس طرح کی اشیا کی خرید پر کوئی انپٹ ٹیکس کریڈٹ نہیں لیا گیا ہو، تو سپلائی کی قدر دراصل فروخت اور خرید کی قیمت کے درمیان کا فرق ہوگی اور جب اس طرح کی سپلائی کی قیمت منفی ہے، وہاں اسے نظر انداز کر دیا جائے گا۔ اسے مارجن اسکیم کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن نمبر 10/2017 سینٹرل ٹیکس (شرح) مورخہ 28.6.2017 میں سکینڈ ہینڈ یا پرانی اشیا کی خرید فروخت کرنے والے رجسٹرڈ شخص (جو ذیلی ضابطہ (5) کے تحت طے شدہ اس طرح کی پرانی اشیا کی باہری سپلائی کی قیمت پر مرکزی ٹیکس ادا کرتا ہے) کے ذریعہ کسی بھی ایسی سپلائی یا پرانی اشیا کی ریاست کے اندر ہونے والی سپلائی پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے جو رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ اس طرح کے رجسٹرڈ شخص کے ذریعہ کی گئی باہری سپلائی پر دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کیونکہ مارجن اسکیم کے تحت کام کرنے والا اس طرح کا آدمی پرانی اشیا کی خرید پر انپٹ ٹیکس کریڈٹ کا فائدہ نہیں اٹھا سکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More