16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عدیس ابابا یونیورسٹی میں صدر جمہوریہ ٔ ہند رام ناتھ کووند کا طلباء سے خطاب

President Kovind addresses students at Addis Ababa University; says education is fulcrum of Indian engagement with Ethiopia and Africa
Urdu News

نئی دلّی ، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جیبوتی اور ایتھو پیا کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے سے پہلے ایتھوپیا میں واقع سب سے قدیم یونیورسٹی عدیس ابابا یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم میں تعاون ایتھوپیا کےساتھ ہندوستانی وابستگی کی بنیاد رہی ہے ۔ جب ایتھوپیا نے اپنے تعلیم کے شعبے میں توسیع کی اپنی کوششیں شروع کی تھیں تو ہندوستانی اساتذہ کو بنیادی اور سیکنڈری اسکولوں میں پڑھانے کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔ ان اساتذہ نے شروع میں اس ملک کے دور دراز کے حصوں کا سفر کیا اور وہاں کے نو جوانوں کے ذہن میں اقدار اور نظریات پیش کئے اور اپنی پوری زندگی پڑھانے کے اس اہم کام کے لئے وقف کر دی ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج 2000 ہندوستانی فیکلٹی ممبران ایتھوپیا کی یونیورسٹیوں میں پڑھانے کے کام میں مصروف ہیں اور وہ تحقیق کے کام میں بھی لگے ہوئے ہیں ۔ وہاں ہندوستانی اساتذہ کی سب سے بڑی تعداد ہے اور ایتھوپیا کی یونیورسٹیوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ وہ ہمارے متعلقہ اکیڈمک کمیونٹیز ( اساتذہ ) کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دونوں ملکوں میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی اشتراک اور رشتوں کو تحریک دی ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر سال ہندوستان اپنے افریقن اسکالر شپ پروگراموں کے حصے کے طور پر ایتھوپیا کے سینکڑوں طلباء کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ وہ اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے یا تحقیق کو جاری رکھنے کے لئے پوری طرح مدد دی جانے والی اسکالر شپ پر آتے ہیں ۔ یہ دو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کی ایک درخشاں مثال ہے ۔ اس کے علاوہ ، ایک پین – افریقی ای نیٹ ورک پروجیکٹ بھی ہے ، جو افریقی ملکوں بشمول ایتھوپیا اور ہندوستان کے درمیان تعلیمی اور صلاحیت سازی اشتراک میں ایک سنگ میل ہے ۔ یہ ای نیٹ ورک پروجیکٹ 2009 ء میں اسی شہر میں قائم کیا گیا تھا ۔ 8 سال پہلے عدیس ابابا میں تیار کیا گیا تھا اور یہ ہندوستان کو افریقہ کے 48 ملکوں سے جوڑتا ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی اساتذہ نے ایتھوپیا کے اداروں میں اہم خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ہندوستانی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل ایتھوپیا میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس فہرست میں فرسٹ لیڈی ( خاتون اول ) شامل ہیں اور کابینہ میں کم از کم 9 وزراء اس فہرست میں شامل ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایتھوپیا اور ہندوستان دونوں نو جوان ممالک ہیں ۔ ہندوستان کے 65 فی صد عوام 35 سال سے کم عمر کے ہیں اور ایتھوپیا کے 64 فی صد عوام 25 سال سے کم عمر کے ہیں ۔ ہمیں ایک جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ یہ سینٹرس ہمارے طلباء اور نو جوان لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اور ہنر مند بنا رہے ہیں ، جن سے وہ 21 ویں صدی کی معیشت میں خود کو کھڑا کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا اور افریقہ خود کو ہندوستان کا ایک دیرینہ اور حساس ساجھے دار سمجھیں گے ۔

صدر جمہوریہ نے کل شام ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے ساتھ وسیع تر معاملات پر تبادلۂ خیال کیا تھا ۔ انہوں نے ایتھوپیا کے صدر کی طرف سے دی گئی ضیافت میں شرکت کی تھی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More