نئی دہلی؍ ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن ایس ایس سی کے ذریعے عام طورپر بھرتی کے امتحانات میں سوالنامے ہندی اور انگلش میں کرائے جاتے ہیں۔ البتہ ایس ایس سی کے ذریعے کرائے گئے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(غیر-تکنیکی) کی بھرتی کے لئے امتحان میں امیدواروں کے پاس یہ آپش(اختیار) ہوتا ہے کہ وہ انگلش میں سوالوں کے جواب دیں یا ایسی کیسی بھی زبان میں جواب دیں، جن کو ہندوستان کے آئین کے 8ویں شیڈول میں شامل کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال اسے کسی دوسرے امتحان میں توسیع کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔