نئی دہلی، عورتوں اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ داخلی امور کی وزارت میں جرائم کے ریکارڈ کے قومی بیورو کی طرف سے موصول اطلاع کے مطابق 15- 2014 اور 2016 کے دوران ملک میں عورتوں کے خلاف درج کئے گئے جرائم کی کل تعداد بالترتیب 3,39,457, 329,243 اور 3,38,954 اتنی تھی۔ 2014 کے مقابلے 2015 میں عورتوں کے خلاف جرائم میں 3.0 فی صد کی کمی آئی اور 2015 کے مقابلے 2016 میں عورتوں کے خلاف جرائم میں 2.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ نربھیا فنڈ کے تحت افسروں کی بااختیار کمیٹی ان پروجیکٹوں اور اسکیموں کا جائزہ لیتی ہے جو وقتاً فوقتاً نربھیا فنڈ کے تحت مختلف وزارتوں /محکموں اور ریاستوں /مرکزکے زیر انتظام علاقوں سے وصول ہوئے ہیں۔ مختلف پروجیکٹس نفاذ کے مختلف مرحلوں میں ہیں اور بااختیار کمیٹی کی جانب سے ان کی وقتاً فوقتاً نگرانی کی جاتی ہے اور ان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
ریلوے کی وزات بھی 500 کروڑ روپے کے لئے نومبر 2016 میں بااختیار کمیٹی کے ذریعہ توثیق اور سفارش کردہ مربوط ایمرجنسی ریسپانس سسٹم نام کے پروجیکٹ کو نافذ کررہی ہے ۔ا س رقم میں سے 150 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کردئے گئے ہیں۔
محفوظ شہر پروجیکٹ کے تحت عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے حال ہی میں 8 بڑے شہروں دہلی، ممبئی ، احمد آباد، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، لکھنؤ اور چنئی کے لئے نربھیا فنڈ کے تحت 2919.55 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کی توثیق کی ہے ۔