15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غریبوں کو نئے کپڑے ، کمبل و مٹھائی کھلا کر دی مبارکباد

Urdu News

لکھنؤ۔یکم جنوری  : 31 دسمبر کی رات جب پورے ملک کے لوگ نئے سال 2022 ءکے استقبال کے لئے نئے لباس اور نئے انداز میں استقبال کرنے کے لئے ہزاروں روپئے خرچ کر جشن میں ڈوبے ہوئے تھے تبھی پرانے لکھنؤ کے کچھ لوگ ایسے بھی اپنے گھر سے باہر آئے جن لوگوں نے 31 دسمبر کی سرد رات میں سڑک کے کنارے اور جھونپڑی میں رات گزارنے والے سیکڑوں غریبوں کو گرم نئے کپڑے پہنا کر اور ٹھنڈ سے بچانے کے لئے کمبل اـڑھا کر انہیں نئے سال کی مبارکباد دی ۔ٹیم کے لوگوں نے غریبوں کے ساتھ کیک کاٹ کرنئے سال کی خوشیاں منائی اور بچوں کے ساتھ کیک بھی کھایا ۔

تنظیم کے سید رضا رضوی اپنی ٹیم (ہیلپنگ ہینڈس )کے ساتھ رات قریب آٹھ بجے گرم نئے کپڑے، کمبل اور کھانا لے کر نکلے اور سرد رات میں سڑک کے کنارے رات گزارنے والے لوگوں کوگرم کپڑے پہناکر انہیں کمبل اڑھا کر نئے سال کی مبارکباد دی ٹیم نے غریبوں کو نئے سال کی خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی ۔

واضح رہے کہ ہیلپنگ ہینڈس تنظیم ہر سال 31 دسمبر کو یہ پروگرام کرتا ہے ، شہر کی جھونپڑ پٹی میں اور سڑکوں پر رات گزارنے والےلوگوں کی مددکے ارادے سے نکلی ٹیم نے چوک ، ٹھاکر گنج ،ندوہ روڈ ،ڈالی گنج،مہانگر ،خدرہ حضرت گنج ، حسین گنج ،عالم باغ ، موئیہ وغیرہ کئی علاقوں میں گھوم گھوم کر سرد رات میں مشکل سے رات گزار رہے لوگوں کو تلاش تلاش کر سیکڑوں غریبوں کے بچوں کو نئے گرم کپڑے پہنا کر انہیں گرم کمبل دے کر گلے لگایا اور انہیں نئے سال2022ء کی مبارکباد دی ۔ویسے تو غریبوں کی مدد کے لئے ملک میں تمام ادارے ہیں جو غریبوں کے لئے روزآنہ پروگرام منعقد کرتے ہیں لیکن ٹیم کے لوگوں نے غریبوں کی مدد کا وقت اور جو طریقہ اپنایا وہ نایاب تھا ۔

تنظیم کے رکن سیف حسین سیفی نے بتایا کہ ہماری تنظیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ غریبوں کی مددکرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے 31 دسمبر کی رات میں شہر میں نکل کر سیکڑوں لوگوں تک مدد پہونچانے کی یہ کوشش اس لئے کی تاکہ دوسرے لوگ بھی بیدار ہوں اور غریبوں کی مدد کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے لوگوں نےغریبوں کے ساتھ نئے سال کا جشن منا کر انہیں گرم کپڑے ، کمبل دے کر اور مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی تو انکی تنظیم کی جھولی غریبوں کی دعائوں  سے بھر گئی ۔سیف حسین سیفی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ عدا کیا کہ جنہوں نے ہیلپنگ ہینڈس  کے لئے تعاون کیا اور انسانیت پسندافراد سے اپیل کی کہ وہ بھی غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے اور دل کھول کر غریبوں کی مدد کرے۔ہماری ٹیم کا حصہ بننے کے لئے اس نمبر 7786020105,8953676374پررابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ جاری کردہ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More