نئی دہلی، مجاز انتظامیہ نے فارم جی ایس ٹی آر- 9،فارم جی ایس ٹی آر –9A اورفارم جی ایس ٹی آر فارم-9C جمع کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ 2019 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ مطلوبہ فارم جلد ہی جی ایس ٹی مشترکہ پورٹل پر دستیاب کرادیئے جائیں گے۔ متعلقہ حکم جاری کیا جارہاہے۔
قبل ازیں جی ایس ٹی آر -9 اورفارم جی ایس ٹی آر –9A کا 4 ستمبر 2018 کے نوٹی فیکیشن نمبر 39/2018 سینٹرل ٹیکس کے ذریعہ اعلان کیا گیا تھا جب کہ فارم جی ایس ٹی آر –9Cکا جی ایس ٹی آر ضابطوں کے حصے کے طور پر 13 ستمبر 2018 کو نوٹی فکیشن نمبر 2018/49 کے ذریعہ اعلان کیا گیا تھا۔