18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فارن سروس کے زیر تربیت افسران نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، انڈین فارن سروس کے 39 زیر تربیت افسران نے، جو اس وقت فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کررہے ہیں، آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بیرونی ملکوں میں ہندوستان کی قیمتی تاریخ، کلچر اور روایات کے تعلق سے ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایف ایس افسروں کو نہ صرف موجودہ قومی ترجیحات سے آگاہ رہنا چاہئے، بلکہ انھیں قومی ترقی کی مستقبل کی ضرورتوں کا بھی احساس ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے زیر تربیت افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ریاستی حکومتوں سے پوری طرح واقف رہیں اور بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی افراد کے رابطے میں رہیں، جن کی اہمیت بیرون تعلقات کے قیام کے معاملے میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

بھوٹان کے دو سفارت کار بھی، جو فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں تربیت لے رہے ہیں، اس گروپ میں شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More