نئی دلّی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ’ نشنک‘ نے گزشتہ روز نئی دلّی میں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ)۔ 2019 کے پانچ روزہ گرانڈ فنالے کا افتتاح کیا۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن۔ 2019 کے دوسرے حصے کے گرانڈ فنالے کا ہارڈ ویئر ایڈیشن 08 سے 12 جولائی، 2019 تک ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے ایس آئی ایچ۔ 2019 کے ہارڈ ویئر ایڈیشن میں شرکت کرنے والے طلباء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ)۔ 2019 ایک صحیح پلیٹ فارم ہے، جہاں طلباء کے لئے اختراعات کرنے والے روز مرہ در پیش آنے والے مسائل کا اسمارٹ حل نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے ذریعہ اختراعات اور تکنالوجی کے با قاعدہ استعمال کے ذریعہ ہم ایک اعلی ترقی یافتہ، جدید اور خوش حال قوم بن سکتے ہیں۔
جناب پوکھریال نے مطلع کیا کہ لگا تار اپنے تیسرے برس میں اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ)۔ 2019، دنیا کے سب سے بڑے اوپن ہیکاتھن میں ہر سال شرکت اور حل تلاش کرنے کے ساتھ ہم ترقی کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ) 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس میں تقریباً 50,000 طلباء نے شرکت کی تھی، 2018 میں تقریباً ایک لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔ رواں سال مزید بڑی شرکت کا قیاس لگایا گیا ہے۔ اس سال تقریباً دو لاکھ طلباء حصہ لے چکے ہیں۔ 40 انڈسٹریوں اور 9 مرکزی وزارتوں کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے ذریعہ 2235 کالجوں کے زائد از 1.2 لاکھ طلباء نے 198 مسائلی بیانات کے ساتھ اپنی شرکت ارسال کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ)۔ 2019 کے ہارڈ ویئر ایڈیشن میں ملک بھر کے 18 نوڈل مراکز کے 178 مختلف کالجوں کی 250 ٹیموں کے تقریباً دو ہزار شرکاء حصہ لے رہے ہیں جس میں آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانڈ فنالے کا ہارڈ ویئر ایڈیشن 08 سے 12 جولائی، 2019 تک ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ فنالے 9 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے اور ایک قومی راجدھانی خطے کے 18 نوڈل مراکز میں منعقد ہو رہا ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ نئی دلّی میں منعقد ہونے والے اس سال کے فنالے میں خواتین کی شرکت کی تعداد زبردست حوصلہ افزا ہے اور مر د و خواتین کی شرکت کا تناسب 1.6:1 ہے۔ جناب پوکھریال نے ملک کی بہتری کے لئے منعقد ہونے والی اس عظیم پہل قدمی کے لئے شرکت کرنے والے طلباء، وزارت فروغ انسانی وسائل کی اہلکاروں اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کو مبارک باد پیش کی۔
فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ) کی پہل قدمی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیا بھارت بنانے کے نظرئیے پر مبنی ہے۔
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ)۔ 2019 کے ہارڈ ویئر ایڈیشن میں مسائل زراعت اور دیہی ترقیاتگ، فوڈ تکنالوجی، فضلہ مینجمنٹ، صاف پانی، قابل تجدید توانائی، صحتی دیکھ بھال اور بایو میڈیکل آلات، اسمارٹ وہیکلز، روبوٹ اور ڈرون، سیکورٹی اور نگہداشت، اسمارٹ مواصلات، اسپورٹ اور فٹ نیس، قابل تجدید ماحولیا ت، اسمارٹ ٹیکسٹائل، اسمارٹ شہری علاقوں سے متعلق ہیں۔
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ)۔ 2019 کے ہارڈ ویئر ایڈیشن میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو مسائل کی بنیاد پر منتخب آئیڈیا اور ان کے حل کے لئے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ سادہ مسائل کے لئے 50 ہزار روپئے، پیچیدہ مسائل کے لئے 75 ہزار روپئے اور شدید پیچیدہ مسائل کے لئے ایک لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا ۔