17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروغ کے مراکز کھولے جائیں گے: مختار عباس نقوی

अल्पसंख्यक समुदाय के युवाओं के रोजगारपूरक कौशल विकास के लिए कि देश के 100 जिलों में गरीब नवाज कौशल विकास केंद्र की स्थापना होगी: श्री मुख़्तार अब्बास नकवी
Urdu News

نئی دہلی اقلیتی  اور پارلیمانی امور  کے  وزیر مملکت آزادنہ چارج جناب مختارعباس نقوی نے آج کہا ہے کہ غریب نواز ہنر مندی کے فروغ کےمراکز ملک  کے 100 اضلاع میں قائم کئے جائیں گے جو اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی روزگار  سے جڑی ہنر مندی  کے فروغ کو موثر طریقے  سے یقینی بنائیں گے۔

جناب نقوی نے کہا ہے کہ  آئندہ چھ ہفتوں میں غریب نواز ہنر مندی کے فروغ کے مراکز  جو مختلف  شعبوں میں روزگار سےجڑی ہنر مندی  کی تربیت  فراہم کررہے ہیں۔  حیدر آباد  ، نوئیڈا  ، جے پور  ، ناگپور ، اورنگ آباد، بھوپال ، اندور، الہ آباد ، میسور ، گوا ، چنئی، کولکتہ، پٹنہ، کشن کنج ، دہرادون ، شاہ جہاں پور، رانچی ، گرڈھی ، میوات ، تجارا پانی پت  ، دہلی ،اودھم  سنگھ نگر،  امرتسر ، چندی گڑھ اور ممبئی  میں قائم کئے جائیں گے۔

 اقلیتی امور کی وزارت نے آج اقلیتی طبقوں سے  تعلق رکھنے والے امیدواروں کی عزت افزائی  اور مبارک باد   دی جو  پروقار  سول   سروسز  کے  امتحان  میں منتخب ہوئے ہیں اور جنہوں نے  مقابلہ جاتی امتحا ن کی تیاری اور کوچنگ کےلئےنئی اڑان اسکیم کے تحت مالی  امداد حاصل کی تھی۔    اقلیتی امور  کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ تعلیم ،غربت سمیت  بہت سے مسائل کا حل ہے۔تعلیم کے ذریعہ ہم بنیاد  پرستی اور دہشت گردی کی لعنت سے نمٹ سکتے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اقلیتی طبقوں نے نوجوانوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے جن میں تقریباً   50 مسلمان بھی شامل ہیں، سول سروسیز امتحان2016 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آزادی کے بعد سے یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ جمو ں  و کشمیر  کے بلال  محی الدین بھٹ نے 10 واں درجہ حاصل کیا ہے ۔

 جناب نقوی نے کہاکہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتی  طبقوں  میں ٹیلنٹ یعنی صلاحیت  کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہیں ایک موقع  اور بہتر ماحول کی ضرورت ہے اور ہماری حکومت  نے اس سلسلہ میں سخت محنت کی ہے۔ انتظامی  سول سروسیز  کے امتحان  کے لئے کوچنگ کے واسطے مالی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ مالی امداد مسلم ،سکھ، عیسائی، جین ، بودھ اور پارسیوں  کو دی جائے گی۔

 جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی طبقے  سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں خصوصاً  جمو ں و کشمیر کے نوجوانوں کو ان امیدواروں سے تحریک لینی چاہئے۔ جنہوں نے   سول سروسیز  امتحان پاس کیا ہے ، ان امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے جن کی آج عزت افزائی کی گئی ۔ جناب نقوی نے کہا کہ وہ اقلیتی  طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں  کے لئےمثال ہیں۔   انہیں اپنی کمیونٹی کے نوجوانوں کی رہنمائی کرنی چاہئے اور انہیں تعاون دینا چاہئے۔ کل سات امیدواروں کوجنہوں نے نئی اڑان  اسکیم کے تحت مالی  امداد حاصل کی تھی ، اس سال سول سروسیز  امتحان کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں پانچ مسلمان  اور دو جین طبقے سے تعلق    رکھتے ہیں۔ اب تک 3198  امیدواروں کو اس اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ان میں 24 امیدواروں نے کلیئر کرلیا ہے اور سول سروسیز  امتحان  میں سلیکٹ کیا گیا ہے۔

 ادھر   اقلیتوں    کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار  بنانے کےلئے ایک  تفصیلی خاکہ  وضع کرنے کے لئے اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے  تشکیل کردہ اعلی سطحی  11 رکنی  کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ  مولانا  آزاد ایجوکیشن   فاؤنڈیشن  کی گورننگ  باڈی اور جنرل امور کی میٹنگ کے دوران جناب نقوی کو پیش کی۔ اقلیتی امور کی وزارت اعلی درجے کے پانچ تعلیمی ادارے قائم کرنے کے عمل سے گزر رہی ہے تاکہ اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلب علم کو تکنیکی،   طبی ،  آیوروید اور یونانی کے شعبوں میں بہتر روایتی  اور جدید  تعلیم فراہم کی جاسکے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت  ایک حکمت عملی پر کام کررہی ہے تاکہ یہ ادارے اگلے دو سالوں میں شروع کئے جاسکیں ۔ ہم نے ان اداروں میں لڑکیوں کے لئے 40 فی صد ریزرویشن کی تجویز پیش کی ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ ہر بچہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنےکےلئے اقلیتی امور کی وزارت ایک بڑی تعلیمی ہم تحریک شروع کرے گی ۔ یہ مہم  5 اکتوبر کو شروع کی جائے گی جب ہندستان  کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ منائی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ نوودیئے  ودیالیہ  طرز کے تقریباً   100 اسکول گروکل  طرز کے 23 رہائشی  اسکول  قائم کئے ہیں۔

 جناب  نقوی نے کہا کہ   ہمار ا عزم ہے ‘‘جامع ترقی اور اعتماد کا ماحول   کوئی بھی تخریبی ایجنڈا ہمارے ترقی کے ایجنڈے کو کمزور کرسکتا ہے۔ ہم سب کو تعلیم کے ذریعہ  ترقی کے راستے   سے تمام  دشواریوں  کو ہٹانے کے لئے آگے آنا چاہئے اور مل کر کام کرنا چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More