22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فلیٹ ایوارڈتقریب – ایسٹرن نیول کمانڈ کی فوجی کاروائیوں سے متعلق کامیابیوں کا تعارف

Urdu News

نئی دہلی۔ 21 کو فلیٹ ایوارڈ تقریب 2021 کا انعقادگذشتہ سال ایسٹرن فلیٹ کی جنگی کاروائیوں سے متعلق کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے کیا گیا۔ فلیٹ ایوارڈکی تقریب کا انعقاد مشرقی بیڑے کی فوجی کاروائیوں سے متعلق حصولیابیوں کی علامت ہے اور ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی) کے ‘سورڈ آرم’ کی کا میابیوں کا تعارف پیش کرتا ہے۔ ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ، ایسٹرن فلیٹ کے ذریعہ منعقدہ  اس تقریب میں  وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم، فلیک آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ایسٹرن نیول کمانڈ مہمان خصوصی تھے۔

گذشتہ سالوں کے مقابلے میں ، فلیٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کووڈ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ ایک عام تقریب کے طور پر کیا گیا۔ اس تقریب کا اختتام سمندری کاروائیوں کا پوری طرح سے احاطہ کرنے والی 16 شاندار ٹرافیوں کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ آئی این ایس سہیادری کو کیپٹل شپ کے مابین مشرقی بیڑے کا بہترین جہاز ، آئی این ایس کامورٹا کو حوصلہ افزائی کا مظاہرہ کرنے کے لئے انتہائی حوصلہ افزا جہاز قرار دیا گیا جبکہ ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کلٹن اور کھوکھری نے متعدد پرخطر مشن  انجام دینے کے لیے کارویٹ اور اسی زمرے کے جہازوں بہترین کارویٹ ٹرافی حاصل کی۔

گذشتہ سال سن رائز فلیٹ کے لیے چیلنجوں سے بھرپور رہا۔ یہاں تک کہ جب  پوری دنیا کووڈ وبائی مرض  کی زد میں تھی ،  مشرقی بیڑے اپنی عملی ذمہ داریوں کی انجام دہی مصروف رہا اور سرگرم انداز سے آگے بڑھتے رہنے کے اپنی شناخت کو قائم رکھا۔ اپنی بہترین آپریشنل رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ، مشرقی بیڑے کے جہازوں نے متعدد  کاروائیوں ، مشقوں اور انسانی امداد کے مختلف مشن میں حصہ لیا۔ مشرقی بیڑے کے بحری جہازوں نے مختلف بحریہ کے ساتھ  مالابار – 20، لا پیروز، پاسیکس لا پیریز  جیسے کئی  اہم دو طرفہ اور کثیر جہتی مشقوں میں حصہ لیا اور انسانی امداد  نیز قدرتی آفات کی صورت میں راحت رسانی  اور بیرون ملک سے پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے لئے آپریشن سمدر سیتو میں حصہ لیا۔ کووڈ – 19 کی دوسری لہر میں ،  آپریشن سمدر سیتو II کی شکل میں ، مشرقی بیڑے کے جہازوں نے ایک پیشہ ور اور قابل اعتماد قوت کے طور پر اپنے کردار پر زور دیتے ہوئے مشرقی سمندری ساحل پر آکسیجن کی تقسیم بڑھانے کے لیے ایک بنیادی پیشہ ور    ایسٹرن فلیٹ کے بحری جہازوں نے مشرقی سمندری حدود میں آکسیجن کی فراہمی بڑھانے کے لئے ایک بنیادی پیشہ کے طور پر کام کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More