16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوٹو ڈویژن نے 8ویں نیشنل فوٹوگرافی ایوارڈز کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت پریس انفارمیشن بیورو کے فوٹو ڈویژن نے آٹھویں نیشنل فوٹوگرافی ایوارڈز کے لیے اندراج طلب کیے ہیں۔

فوٹوگرافی ڈویژن کے ذریعے ملک کے مختلف پہلوؤں مثلاً آرٹ ، ثقافت، ترقی ، وراثت ، تاریخ، زندگی ، عوام ، معاشرہ اور روایت کو  فوٹوگرافی کے میڈیم سے فروغ دینے کے لیے اور ملک بھر کے پروفیشنل اور پیشہ ور اور شوقین فوٹوگرافروں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایوارڈ ہر سال دیئے جاتے ہیں۔

نیشنل فوٹوگرافی ایوارڈز تین زمروں کے تحت دیئے جاتے ہیں:  زندگی بھر کی کارکردگی کا ایوارڈ، پروفیشنل فوٹوگرافرس کے لیے ایواڑد اور شوقین فوٹوگرافروں کے لیے ایوارڈ ۔

زندگی بھر کی کارکردگی کے ایوارڈ میں تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔

پروفیشنل فوٹوگرافروں کے لیے اس سال کا موضوع ‘زندگی اور پانی ’ ہے۔ پروفیشنلس کے زمرے کے تحت ایوارڈ میں ‘پروفیشنل فوٹوگرافر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جاتا ہے اور پانچ خصوصی تذکرے کے ایوارڈ کے ساتھ پچاس ہزار روپے فی کس کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔

اس سال شوقین فوٹوگرافروں کے لیے موضوع ‘ہندوستان کی ثقافتی وراثت’ ہے۔ شوقین فوٹوگرافر کے زمرے کے تحت ایوارڈز میں ایک ‘امیچیور فوٹوگرافر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے ساتھ 75 ہزار روپے کا نقد انعام اور پانچ خصوصی تذکرے کے ایوارڈ کے ساتھ 30 ہزار روپے فی کس کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔

8ویں نیشنل فوٹوگرافی ایوارڈز کے لیے تفصیلی رہنما خطوط اور رجسٹریشن فارم ویب سائٹ photodivision.gov.in   اور pib.gov.in پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More