16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فیضیاب ہونے والے 245348 افراد کو انفرادی اور گروپ چھوٹے کارخانے قائم کرنے کے لئے اب تک مدد دی جاچکی ہے: جناب ہردیپ پوری

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ پوری نے یہ مطلع کیا ہے کہ دسمبر 2017 تک انفرادی اور گروپ چھوٹے کارخانے قائم کرنے کے لئے ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کے تحت کل ملاکر 245348 افراد کو مدد دی گئی ہے۔ وہ دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل اربن لیولی ہوڈس مشن (ڈی اے وائی- این یو ایل ایم) کی گورننگ کونسل کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کمار بھی مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کے ساتھ موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران مطلع کیا گیا کہ 2015-2014 سے ریاستوں کے ذریعے فنڈ کا استعمال اب تک 2149.37 کروڑ روپئے رہا ہے۔ ایس ایچ جی-بینک لنکیج پروگرام کے تحت 348200 ایس ایچ جیز کو قرضہ دیا گیا ہے۔ دسمبر 2017 تک کل ملاکر 13259.33 کروڑ روپئے کا قرضہ تقسیم کیا گیا۔ 2015-2014 سے کل ملاکر 254631 ایس ایچ جیز قائم کی گئی ہیں اور 179061 ایس ایچ جیز کو ریوالونگ فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ 5.7 لاکھ سے زیادہ سڑک وینڈروں کو بھی آئی ڈی کارڈس اب تک جاری کئے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے کے تحت 2014 سے 2016 کے درمیان ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کے تحت 790 شہروں کا احاطہ کیا گیا۔  2016 سے دوسرے مرحلے کے تحت 4041 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

نئے اقدام کے حصے کے طور پر سود سے متعلق ایک پورٹل قائم کرنے کے لئے الٰہ آباد بینک کے ساتھ حال ہی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ ریاستوں کو بھی خطوط روانہ کئے گئے ہیں، جن میں انھیں مجوزہ ویب پورٹل کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی تجویزیں روانہ کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More