نئی دلّی: قطرایمیری نیول فورسز ( کیو ای این ایف ) کے کمانڈر ، اسٹاف میجر جنرل ( نیوی ) عبد اللہ حسن ایم اے السلیتی قطر کے تین ممبری بحری وفد کے ہمراہ 02 اپریل سے 05 اپریل ، 2019 تک بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور قطر کے درمیان باہمی بحری تعلقات کو مستحکم کرنے کے علاوہ بحری تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنا ہے ۔ ۔
اپنے دورے کے دوران کیو ای این ایف کے کمانڈر نے ایڈمیرل سنیل لانبہ ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین ، نیول اسٹاف کے چیف اور بھارتی بحریہ کے دیگر سینئر اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیالات کئے ۔ کیو ای این ایف کمانڈر نے اپنے دورے کے حصے کے طور پر وزارت دفاع کے سینئر سرکاری اہلکاروں اور بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیالات کئے ۔
بھارتی بحریہ قطر کی بحریہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کرتی ہے جن میں آپریشنل انٹر ایکشن، ٹریننگ ، وہائٹ شپنگ انفارمیشن کا تبادلہ اور انڈین نیول اکیڈمی ( آئی این اے ) ایزہی مالا ، کے سالانہ ایڈمیرل کپ ریگٹا میں شرکت شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں بھارتی بحری جہازوں کے ذریعہ پورٹ کالنگ ، دسمبر ، 2018 میں جدید ترین آئی این ایس ترنگنی نے قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے ۔
اس کے علاوہ بھارت کے دورے پر آئے ہوئے کیو ای این ایف کمانڈر نے کوچی اور ایزہی مالا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈر ان چیف ، سدرن نیول کمانڈ اور کمانڈنٹ ، اور انڈین نیول اکیڈمی کا بالترتیب دورہ کیا ۔ جنرل موصوف نے کوچی میں متعدد بحری تربیتی اداروں کا بھی دورہ کیا اور انڈین نیول اکیڈمی کے متعدد تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ۔