نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قیس سعید کو جمہوریہ تیونیشیا کے صدر کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریہ تیونیشیا کے صدر کے طور پر قیس سعید کے ذریعے حلف لینے پر مبارکباد۔ مجھے توقع ہے کہ میں ان کے ساتھ بھارت تیونیشیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کام کروں گا۔