18.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لائف لائن اڑان کے تحت 430 پروازیں چلائی گئیں

Urdu News

نئی دہلی: ایئر انڈیا ، الائنس ایئر ، آئی اے ایف اور نجی جہازوں کے ذریعہ لائف لائن اڑان کے تحت 430 پروازیں چلائی گئیں۔ ان میں سے 252 پروازیں ائیر انڈیا اور الائنس ایئر نے چلائی ہیں۔ آج تک لے جانے والا سامان تقریبا 795.86 ٹن ہے۔ آج تک لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے محیط فضائی فاصلہ 4،21،790 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ’لائف لائن اڑان‘ پروازیں ایم او سی اے کے ذریعہ ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری طبی سامان لے جانے کے لئے کوویڈ 19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں مدد کے لئے چلائی جارہی ہیں۔

پون ہنس لمیٹڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ ، جزیروں اورشمال مشرقی خطے میں کام کررہی ہیں جن میں اہم طبی سامان اور مریضوں کو پہنچایا جاتا ہے۔ پون ہنس 2 مئی 2020 تک 2.27 ٹن سامان لے کر 7،729 کلو میٹر کی مسافت طے کرچکے ہیں۔ شمال مشرقی خطے ، جزیرے کے علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ایئر انڈیا اور آئی اے ایف نے بنیادی طور پر جموں و کشمیر ، لداخ ، شمال مشرق اور دوسرے جزیرے کے علاقوں کے لئے اشتراک کیا ہے۔

گھریلو کارگو آپریٹرز اسپائس جیٹ ، بلیو ڈارٹ ، انڈگو اور وستارا تجارتی بنیادوں پر کارگو پروازیں چلارہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ تا 2 مئی 2020 کے دوران 760 کارگو پروازیں چلائیں جن میں 13،09،310 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا اور 5،519 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 279 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلو ڈارٹ نے 253 کارگو پروازیں چلائیں جنہوں نے 2،76،768 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا اور 25 مارچ سے 2 مئی 2020 کے دوران 4،364 ٹن کارگو پہنچایا۔ ان میں سے 12 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ انڈگو نے 3 اپریل سے 2 مئی 2020 کے دوران 87 کارگو پروازیں چلائیں جس نے 1،43،604 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا اور 423 ٹن سامان پہنچایا جس میں 32 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ اس میں حکومت کے لئے بلا معاوضہ طبی سامان بھی شامل ہے۔ وستارا نے 19 اپریل سے 2 مئی 2020 کے دوران 20 کارگو پروازیں چلائیں جنہوں نے 28،590 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا اور تقریبا 139 ٹن سامان پہنچایا۔

ایسٹ ایشیاء کے ساتھ دوا ، طبی سامان اور کوویڈ 19 امدادی سامان کی نقل و حمل کے لئے کارگو ایئر برج قائم کیا گیا تھا۔ ایئر انڈیا کے ذریعہ ایسٹ ایشیاء سے 899 ٹن طبی سامان لایا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More