14.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لال بہادر شاستری ایک مثالی رہنما تھے، ان کی عاجزی، جرت مندی، عزم، دیانتداری اور اخلاقی راست بازی اساطیری حیثیت رکھتے تھے۔:نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو

Urdu News

نئی دہلی: ۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لال بہادر شاستری ایک مثالی رہنما تھے ان کی عاجزی ،حوصلہ اور جرت مندی کے علاوہ عزم مصمم، دیانتداری اور اخلاقی اساطیری حیثیت رکھتے تھے۔جناب وینکیا نائیڈو آج یہاں جناب ایس فالی نریمن کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے 19 واں لال بہادری شاستری قومی ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔

 آزادی کی جدوجہد میں شاستری جی کی  سرگرم شرکت سے لے کر ان کے ملک کے وزیراعظم کے عہدے بننے تک کی زندگی کے اہم سنگ میل کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے ان کی قائدانہ اسٹائل کی تعریف کی اور اس بات کی بھی ستائش کی نہ انہیں ہندوستان کے عوام نے پوری طرح سے قبول کیا۔ جناب نائیڈو نے ریلوے سے لے کر مواصلات اور صنعت کی مرکزی وزارت میں شاستری جی کے مختلف عہدوں پر رہ کر کام کرنے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے اس وقت کا بھی ذکر کیا جب شاستری جی نے ایک ریل حادثے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ریلوے وزیر کی حیثیت سے استعفی دے دیا تھا انہو ں نے مزید کہا کہ یہ جذبہ ان کی دیانت داری اور اخلاقی نیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے شاستری جی  اپنے ویژن کے بارے میں پوری وضاحت رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شاستری جی نے 19 مہینے تک وزیراعظم حیثیت سے خدمات انجام دی اور ان کا یہ دور نہایت واقعات سے پرُ رہا۔انہو ں نے ان کے بہت سے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاستری جی نے سبز اور سفید انقلاب کو فروغ  دیا۔انہوں نے سبز اور سفید انقلاب سے لے کر 1965 کی ہند پاک کی جنگ کے دوران ہندوستان کو کامیابی سے آگے لے جانے کے لئے اہم کارنامے انجام دیئے۔

نائب صدرنے کہا کہ شاستری جی نے بہت سے سخت فیصلے لئے اور ہندوستان کی سلامتی اور قومی مفادات کو اوپر رکھا۔نائب صدر نے عوام کو اوپر اٹھانے کے شاستری جی کے ویژن کو آگے لے جانے کے لئے لال بہادر شاستری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے اپنے طلباء میں سماجی  اور اخلاقی قدروں کو اہمیت دی ہے۔انہوں نے جناب فالی  ایس نریمن کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے 19 واں لال بہادر شاستری ایوارڈ دینے پر مبارکباد دی اورقانون کے شعبے میں ان کی اہم کنٹری پوشن کی تعریف کی۔

نائب صدر نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی پریکٹس ایک عوامی خدمت ہے اور قانون کی عدالت کے افسر کی عوام کے تئیں  ذمہ داریاں ہے۔ اس بات کا اتفاق کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ نریمن نے ہمیشہ سے مثالی انصاف پسندی کا مظاہرہ کیا اور اپنے فرائض کے تئیں گہری وابستگی رکھتے تھے اور ہمیشہ اپنے ساتھ رہنے والے انسانوں کے لئے ہمدردی رکھتے تھے۔

 وہاں موجود نوجوانوں سے  خطاب کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے انہیں یاد دلایا کہ ہندوستان کو ایک واضح سوچ  اور لیڈر شپ کی ضرورت ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ملاحوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے جو ہندوستان کو اس کی جامع اور ٹھوس ترقی کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ لال بہادری شاستری جیسے انسانوں کی زندگیوں سے سبق لیں۔

شاستری جی کو امید تھی کہ ان کی قربانیوں سے تحریک ملے گی اور ان کی تعلیمات ہندوستان کے نوجوانوں کو عزم و حوصلہ عطا کریں گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مادی اشیاء سے محبت وہ قوت نہیں ہونی چاہئے جس سے انسان کو آگے بڑھنے کی ترغیب ملے۔ انھوں نے کہا کہ مادی چیزیں، دولت، مال و اسباب محض خوشی کا ایک سراب دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سچی خوشی اور دیرپا امن خدمت سے حاصل ہوتا ہے، کسی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے سے حاصل ہوتا ہے اور قوم کی تعمیر کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں قائدانہ رول ادا کرکے حاصل ہوتا ہے۔

لال بہادر شاستری انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جناب انل شاستری اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈی کے سریواستو، مشہور سفارت کار ، لال بہادر شاستری انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے فیکلٹی و اسٹاف اور طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More