16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لندن میں نمامی گنگے روڈ شو کی زبردست پذیرائی اور فوری ردعمل

Urdu News

نئی دہلی، ، برطانیہ میں ہندوستانی کارپوریٹ، غیر مقیم ہندوستانیوں اور پی آئی اوز نے نمامی گنگے مشن کے حصے کے طور پر دریائے گنگا سے متصل سہولتوں مثلاً گھاٹوں، دریا کے آس پاس خوشنما مناظر، شمشان اور پارکوں کو تیار کرنے کے لئے 5 بلین ڈالر سے زائد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ لندن میں کل منعقدہ ایک روڈ شو میں آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیا نیز سڑک نقل و حمل، شاہراہوں اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے تجارتی سربراہوں سے گنگا کی صفائی ستھرائی کے مشن میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ اس روڈ شو کا انعقاد گنگا کی صفائی ستھرائی کے لئے قومی مشن اور برطانیہ میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے کیا تھا۔

جن اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں، ان میں ویدانتا گروپ کے جناب انل اگروال کے ذریعہ پٹنہ میں گنگا سے متصل گھاٹوں اور دیگر سہولتوں کی ترقی، فورسائٹ گروپ کے جناب روی مہروترا کے ذریعہ کانپور میں، ہندوجا گروپ کے ذریعہ ہری دوار میں اور انڈو راما گروپ کے جناب پرکاش لوہیا کے ذریعہ کولکاتہ میں گھاٹوں اور سہولتوں کی ترقی شامل ہیں۔

اس موقع پر لینڈن دائر، سیلسٹک رینیویبلز، میڈی فارم، این وی ایچ ٹیکنالوجیز اور ارکاٹیپ پر مشتمل کمپنیوں کے ساتھ دریا کی صفائی کےلئے اختراعی ٹیکنالوجیوں کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔

دریائے گنگا سے متصل گھاٹوں، لاش بھٹیوں، پانی اکائیوں، پارکوں، صفائی ستھرائی کی سہولتوں، عوامی سہولتوں اور دریاکے آس پاس کے نظاروں کی ترقی کے لئے 10000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹس ہیں۔ ان پروجیکٹوں کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔ نجی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب 2500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پروجیکٹ کو ایک کتابچہ کی حیثیت سے شائع کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹس گنگا کی صفائی کے لئے قومی مشن (این ایم سی جی) کی ویب سائٹ پر ای۔ کتابچہ کی شکل میں دستیاب ہیں۔

حکومت نمامی گنگے مشن میں شرکت کرنے کےلئے تاجر برادریوں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ اپنی پسند کی پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرکے گنگا کی صفائی کا حصہ ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More