15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لندن کتاب میلے میں بھارت پویلین کا افتتاح

Urdu News

نئی دلّی ، وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکریٹری جناب

وکرم سہائے اور پبلی کیشنز ڈویژن کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ سادھنا راوت نے گزشتہ روز لندن کتاب میلے میں بھارت پویلین کا افتتاح کیا ۔ یہ میلہ لندن اولمپیا میں 12 سے 14 مارچ تک منعقد کیا جا رہا ہے ۔

بھارت پویلین مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ بھارت پویلین مہاتما گاندھی کے ذریعہ کئے گئے منتخبہ کام کے ڈیجیٹل ورژن کے علاوہ ثقافت ، تاریخ اور بھارت کی لوک کتھاؤں پر دیگر مختلف پیش کش پیش کر رہا ہے ۔ پویلین میں مہاتما گاندھی کے حیاتیاتی کارنامے ، تجربات ، مجسمہ اتحاد اور بھارت کی دیگر کامیابیاں دکھائی گئی ہیں ۔

لندن اولمپیا میں مہاتما گاندھی کے منتخبہ کام کو پرنٹ اور الیکٹرانک ورژن کے ذریعہ دکھایا جا رہا ہے ۔

جناب روی راما کرشنا ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ، بی او سی اور لندن میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More