12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لکشیہ پروگرام سے ہرحاملہ خاتون اور سرکاری اسپتالوں میں زچگی کرانے والی عورتوں کو فائدہ پہنچے گا پروگرام کا مقصد اٹھارہ مہینے کے اندر ٹھوس نتائج کا حصول ہے

Urdu News

نئی دہلی۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے حال ہی میں ایک پروگرام لکشیہ شروع کیا ہے۔جس کا مقصد لیبر روم اور میٹرنیٹی آٖپریشن تھیٹر( او ٹی) میں دیکھ بھال کی کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ پروگرام لیبر روم، میٹرنیٹی آپریشن تھیٹر اورانتہائی نگہداشت والی یونٹوں اور  زیادہ انحصار والی یونٹوں میں حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنائے گا۔ لکشیہ پروگرام تمام میڈیکل کالج اسپتالوں، ضلع اسپتالوں اور فرسٹ ریفرل یونٹ کے علاوہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں نافذ کیا جارہا ہے۔اس پروگرام سے ہر حاملہ خاتون اور سرکاری اسپتالوں میں زچگی کرانے والی عورتوں کو فائدہ پہنچے گا۔

لکشیہ کے پروگرام سے ماؤوں اور نوزائد بچوں کی بیماری اور اموات کی شرح کو کم کرے گا۔ ڈلیوری کے دوران دیکھ بھال کی کوالٹی کو بہتر بنانے کا اور مستفیدین کے اطمینان میں اضافہ کرے گا اور صحت کی سرکاری سہولیات حاصل کرنے والی تمام حاملہ خواتین کو میٹرنیٹی کی بھرپور دیکھ بھال فراہم کرے گا۔

اس پروگرام کامقصد اٹھارہ مہینوں کے اندر ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے فاسٹ ٹریک اقدامات  نافذ کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، لازمی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانا، مناسب انسانی وسائل فراہم کرنا، صحت کی دیکھ بھال کے ورکروں کی صلاحیت سازی اور لیبر روم میں کوالٹی پروسیس کو بہتر بنانے جیسی کثیر رخی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

لکشیہ پروگرام کے تحت دایہ گیری میں انتہائی نازک وقت میں دیکھ بھال کو مستحکم کرنے کے لئے ضلع اسپتال میں دایہ گیری( ایچ ڈی یوز) اور میڈیکل کالج اسپتال سطح پر دایہ گیری، پوری طرح کام کررہے ہیں۔

لیبر روم اور میٹرنیٹی او ٹی میں معیار کی بہتری کا جائزہ  نیشنل کوالٹی ایشورنس اسٹینڈرڈ ز کے ذریعہ کیا جائے گا۔این کیو اے ایس سے متعلق 70 فیصد اسکور حاصل کرنے والی ہر سہولت کو لکشیہ سرٹیفائیڈ فیسلٹی کے طور پر تصدیق کی جائے گی۔90 فیصد،80 فیصد اور 70 فیصد سے زیادہ اسکور کرنے والی سہولیات کوپلٹینئم، گولڈ اور سلور پیج دیئے جائیں گے۔این کیو اے ایس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی سہولیات اور 80 فیصد مطمئن ہونے والے مستفیدین کو میڈیکل کالج اسپتال، ضلع اسپتال اور ایف آر یوز کے لئے بالترتیب 6 لاکھ روپے، تین لاکھ روپے اور 2لاکھ روپے کی ترغیب فراہم کی جائے گی۔

ہندوستان کو زچگی کے دوران اموات کو روکنے کے سلسلے میں ایک طویل سفر طے کرنا ہے حالانکہ زچگی کے دوران ماؤوں کی اموات کا تناسب کم ہوا ہے۔یہ 2001 سے 2003 میں 301 تھا جو 2011-13 میں گھٹ کر 167 ہوگیا۔اس طرح ایک دہائی میں اموات میں 45 فیصد کی  ز بردست کمی آئی۔ ہندوستان ملک میں ہر حاملہ عورت کے لئے محفوظ مدر ہوڈ کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More