18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لکھنؤ میں چوتھے انڈین انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کا انعقاد

Urdu News

 نئی دہلی۔ جنوری       انڈین انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد لکھنؤ میں ہوگا ۔ انعقاد  کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔ لکھنؤ میں فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ سائنس و ٹکنالوجی ، ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی و علوم ارض کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی زیر صدارت چوتھے انڈین انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا ۔ سائنس و ٹکنالوجی ، علوم ارض  کی وزارتوں کے حکام ، سی ایس آر کے ڈائریکٹر  جنرل  اور فیسٹول کی  معاون تنظیم وگیان بھارتی (وبھا) کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

پہلا انڈین انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا انعقاد دسمبر 2015 میں نئی دہلی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں ہوا تھا ۔ سائنس و ٹکنالوجی ایک بڑی نمائش تین لاکھ سے زائد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی ۔ ہندوستان نے گینز بک کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا  جب 2000 اسکولی طلباء نے مذکورہ فیسٹول میں دو سائنسی تجربات کیے تھے ۔

دوسرا فیسٹول نئی دہلی کے سی ایس آئی آر – نیشنل فیزیکل لیباریٹری میں دسمبر 2016 میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اس فیسٹول میں سائنس و ٹکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی حصولیابیوں کی نمائش کی گئی تھی ۔ اس سلسلے کا تیسرا ایڈیشن اکتوبر 2017 میں چننئی میں منعقد ہوا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More