18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لیسوتھو کے شہنشاہ اور ان کی ملکہ نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی؍ لیسوتھوں کے شہنشاہ لیٹسی اور ان کی ملکہ ماسے ناتےموہاتو سیسو نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں شاہ اور ملکہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور لیسوتھو کے درمیان نہایت خوشگوار اور گہرے تعلقات ہیں۔ ہندوستان کی لیسوتھو کے ساتھ کافی پرانی شراکت داری ہے اور ہندوستان لیسوتھو کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری کو فروغ دینے کے تئیں پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لیسوتھو میں ایک آئی ٹی قایم کیا ہے اور اب ہم نوجوانوں کو تربیت اور ہنرمندی میں اس کی کامیابی کے منتظر ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کثیر مقصدی اداروں میں ہندوستان کی امیدواری کی مسلسل حمایت کرنے کے لیے لیسوتھو کی تعریف کی۔انہوں نے آئی ٹی ایل او ایس میں ڈاکٹر نیرو چڈھا انصاف کی بین الاقوامی عدالت میں جج دلویر بھنڈاری اور یونیسکوکے ایگزیکیٹیو بورڈ میں ہند کی دوبارہ انتخاب کے لیے لیسوتھو کی حمایت کرنے کے لیے شاہ لیٹسی کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More