22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ٹائگر والے جنگلات کا بنیادی کردار : ڈاکٹر ہرش وردھن

(बाघ वाले वन) जलवायु परिवर्तन के दुष्प्रभाव को कम करने में महत्त्वपूर्ण: डॉ.हर्षवर्धन
Urdu News

نئی دہلی؛    ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ٹائگر والے جنگلات ماحولیاتی نظام سے متعلق اہم خدمات کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف بنیادی رول ادا کرتے ہیں۔ آج وگیان بھون میں عالمی یوم ٹائگر کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دیا کہ ٹائگر صحتمند ماحول کی علامت ہے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں کرنی چاہیے اس لیے کہ ٹائگر کو مسلسل خطرے کا سامنا ہے۔

ٹائگر کے تحفظ کرنے والے افراد، غیر سرکاری تنظیموں اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سینٹ پیٹرسبرگ اعلامیہ کے مطابق 2022 تک چیتوں کی تعداد دوگنا کرنے کا جو ہدف طے کیا گیا ہے وہ اعتدال پسند ہدف ہے لیکن اس معتدل ہدف کو بھی حاصل کرنے کے لیے ممالک کو ٹائگر کے تحفظ کے سلسلے میں یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائگر کی حفاظت ہر لمحے ہونی چاہیے نہ کہ ایک روزہ کام کے طور پر اس کا جشن منانا چاہیے۔

وزیر ماحولیات نے اس موقع پر موجود بچوں کو خطاب کرتے ہوئے تین نکتوں پر زور دیا  کہ ہر روز ایک اچھا کام انجام دیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔ ساتھ ہی ماحولیات اور ٹائگر کی حفاظت کے لیے ماحول دوست کام کریں۔ اپنے ساتھی انسانوں کے ساتھ رہیں اور ان کے لیے کام کریں اور پوری ایمانداری اور دیانتداری سے ایسا کام انجام دیں۔ اگر ہر ایک شخص ایک اچھا کام انجام دیتا ہے، ماحول دوست کام کرتا ہے تو ہم لوگ 125 کروڑ اچھا اور ماحول دوست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا جس دن ہو جائے گا ہندوستان عالمی لیڈر کا اپنا مقام حاصل کرلے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More