نئی دہلی، حکومت ہند کے ماہانہ کھاتہ کو ماہ اپریل 2018 کے لئے یکجا کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔ اس کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں۔
حکومت ہند نے اپریل 2018 کے دوران 71450 کروڑ روپے( بجٹ تخمینہ 18-19 کے مطابق 3.93 فی صد ) جس میں 57533 کروڑ روپے ٹیکس مالیہ ، 13124 کروڑ روپے غیر ٹیکس مالیہ اور 793 روپے غیر قرض کا سرمایہ شامل ہے۔ غیر قرض سرمایہ وصولی میں قرض کی وصولی (359 کروڑ روپے اور پی ایس یو کی سرمایہ نکاسی ( 434 کروڑ روپے ) شامل ہے۔
55789 کروڑ روپے حکومت ہند کے ذریعہ ٹیکس کے حصے کے طور پر ریاستی حکومت کو منتقل کئے گئے ہیں۔ جو کہ گزشتہ سال 18-2017 کے متعلقہ مدت کے مقابلے میں 7611 کروڑ روپے زائد ہیں۔
حکومت ہند کے ذریعہ کیا گیا کل خرچ 223417 کروڑ روپے (بجٹ تخمینہ 19-18 کا 9.15 فی صد) ہے جس میں سے 176714 کروڑ روپے مالیہ کھاتے میں سے ہیں اور 46703 کروڑ روپے سرمایہ کھاتے میں سے ہیں۔ کل مالیہ اخراجات میں سے 15618 کروڑ روپے سود کی ادائیگی ہے اور 58136 کروڑ روپے اہم سبسڈی کے کھاتے میں ہے۔