نئی دہلی، اپریل تا جون( پہلی سہ ماہی)11-2010 سے وزارت خزانہ کی اقتصادی امورکے محکمے کی بجٹ ڈویژن کے سرکاری قرضوں کا بندوبست کرنے والے سیل(پی ڈی ایم سی) مستقلنگ قرضوں کے بندوبست کے بارے میں ایک سہ ماہی رپورٹ شائع کررہا ہے۔ موجودہ رپورٹ اپریل تا جون 2019 کی سہ ماہی( مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی) سے متعلق ہے۔
مالی سال 20 کے سہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے 221000 ہزار کروڑ روپے مالیت کے تمسکات جاری کئے۔جبکہ مالی 2019 کے سہ ماہی میں144000 کروڑ روپے کے تمسکات جاری کئے گئے ہیں۔نئے تمسکات کی ویٹیڈ ایوریج میجوریٹی( ڈبلیو اے ایم) مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی میں 15.86 سال ( مالی سال 19 کی چوتھی سہ ماہی میں 14.18 سال) رہی۔ اسی سہ ماہی میں تمسکات کئے جانے کا تخمیناً اوسط فائدہ مالی 19 کی چوتھی سہ ماہی کے 7.47 فیصد کے مقابلے میں 7.21 فیصد رہا۔ اپریل تا جون 2019 کے دوران مرکزی حکومت نے کیش مینجمنٹ بل جاری کرکے کوئی رقم حاصل نہیں کی۔ اس سہ ماہی کے دوران ایم ایس ایف سمیت بھنانے کا ایڈجسٹمنٹ(ایل اے ایف) کے تحت آر بی آئی کے ذریعہ دیاگیا کل اوسط لیکوی ڈیٹی انجکشن 175993 کروڑ روپے تھا۔
حکومت کی کل دینداری( سرکاری کھاتے کےتحت آنے والے دینداری سمیت) جون 2019 کے آخر میں بڑھ کر 8818392 کروڑ روپے ہوگئی جبکہ اوآخر مارچ 2019 میں یہ 8468086 کروڑ روپے تھی۔ او آ جون 2019 میں کل بقایا دینداری میں سرکاری قرض 89.4 فیصد تھا۔ تقریباً 28.9 فیصد بقایا کے لئے جاری تمسکات کی میجوریٹی پانچ سال سے کم ہے۔ جاری طریقے سے مارچ 2019 کےآخر میں کمرشیل بینکوں کا حصہ 40.3 فیصد اور بیمہ کمپنیوں کا 24.3 فیصد حصہ ظاہر ہوتا ہے۔