17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی کمیشن نے انسانی وسائل کےفروغ کی وزارت سے ملاقات کی

Urdu News

نئیدہلی،  چئیرمین این کے سنگھ کی سربراہی میں 15 ویں مالی کمیشن  نے اعلی تعلیم کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے  آج انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر  وزارت کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

وزیر موصوف نے کمیشن کو پچھلے چند برسوں کے دوران  اس سیکٹر میں کی گئی اہم اصلاحات کے بارے میں مطلع کیا۔ ان اصلاحات میں اعلی تعلیم کے کئی اداروں کو خودمختاری، امتیازی اداروں کے قیام، اداروں کو درج بندی کے حساب سے خود مختاری، اساتذہ کی تربیت اور کئی نئے قوانین شامل ہیں۔

میٹنگ میں چیئرمین اور ارکان نے اس سیکٹر میں  پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار یا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے ضروری بنیادی ڈھانچے، غیر ملکی امتیازی یونیورسٹیوں کے ذریعہ بھارت میں اپنے کیمپس قائم کرنے کے فوائد اور سیکٹر میں بیرونی پونچی اور طلبا کی شمولیت سے متعلق سرکاری ضابطوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیشن نے سیکٹر کے لئے  ریگولیٹری  ضابطوں میں لچک پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے چین کے  ’’ہزار اسکالرشپ  پروگرام‘‘ کے خطوط پر  اعلی تعلیم میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیشن اس بات پر متفق تھا کہ بھارت میں تحقیق اور تحقیق سے متعلق   لیباریٹری کی  عمارتوں میں فوری طور پر  سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ کمیشن نے وزارت سے مزید کہا کہ وہ اپنی اسکیم پی ایم آر ایف کے تحت وظیفوں کی تعداد میں اضافہ کرے اور ریاضی اور سماجی علوم کے لئے بھی اسکالر شپ فراہم کرے۔ کمیشن نے براہ راست انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے تحت ایک قومی زرعی  یونیورسٹی قائم کرکے زرعی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی پروزور وکالت کی۔

وزارت نے دیگر ضروریات کے علاوہ کمیشن سے درخواست کی کہ وہ اس سیکٹر میں معیار کو بہتر بنانے کے پروگراموں کی خاطر25۔2020 کے  لئے درکار 5300 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ دینے پر غور کرے جو کیمپس کے اندر تحقیق کو فروغ دینے اور خودمختار کالجوں کو فروغ دینے کے لئے خصوصی گرانٹ کے طور پر شامل کئے گئے۔ وزارت نے  سماجی علوم میں تحقیق کی خاطر پراثر پالیسی کے لئے 21۔2020 کے لئے 105.75 کروڑ روپے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ یہ اسکیم مارچ 2021 تک نافذ کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More