نئی دہلی، آٹھ اہم صنعتوں کے عدد اشاریہ(2011-12 کی بنیاد پر) کاخلاصہ منسلکہ میں دیا گیا ہے۔
- صنعتی پیداوار کے عدد اشاریہ(آئی آئی پی) میں شامل آئٹموں میں آٹھ اہم صنعتوں کا فی صد 40.27 ہے۔ ماہ فروری ، 2019 ء میں آٹھ اہم صنعتوں کا مشترکہ عدد اشاریہ 125.8 ہے ، جو کہ فروری ، 2018 ء کے عدد اشاریہ کے مقابلہ میں 2.1 فی صد ہے۔ ماہ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کی مجموعی نمو 4.3 فی صد رہی۔
کوئلہ
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران کوئلہ کی پیداوار میں ( ویٹ : 10.33 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں 7.3 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل سے فروری ، 2018-19 ء کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اس میں 7.1 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
خام تیل
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران خام تیل کی پیداوار میں ( ویٹ : 8.98 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلے 6.1 فی صد کی کمی آئی ہے۔ اپریل – فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کے مجموعی پیداواری اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.0 فی صد کی کمی آئی ہے۔
قدرتی گیس
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار میں ( ویٹ : 6.88 فی صد ) فروری ، 2018 ء کی پیداوار کے مقابلہ میں 3.8 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ماہ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کے مجموعی پیداواری اشاریے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.8 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
ریفائنری مصنوعات
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران پیٹرولیم ریفائنری مصنوعات میں ( ویٹ : 28.04 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلے میں 0.8 فی صد کی کمی آئی ہے۔ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ سال کی متعلقہ مدت کے مقابلہ میں 3.0 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
کیمیائی کھاد( فرٹیلائزرس)
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران کیمیائی کھادوں کی پیداوار میں ( ویٹ : 2.63 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں 2.5 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کی مدت کے دوران اس کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.02 فی صد کی کمی آئی ہے ۔
فولاد(اسٹیل)
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران فولاد کی پیداوار میں ( ویٹ : 17.92 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں 7.92 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.7 فی صد کااضافہ ہوا ہے۔
سیمنٹ
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران سیمنٹ کی پیداوار میں ( ویٹ : 5.37 فی صد ) فروری ، 2018 ء کے مقابلہ میں 8.0 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.0 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
بجلی
- ماہ فروری ، 2019 ء کے دوران بجلی کی پیداوار میں ( ویٹ : 19.85 فی صد ) فروری ، 2018 ء کی پیداوار کے مقابلہ میں 0.7 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اپریل تا فروری ، 2018-19 ء کے دوران اس کی پیداوار کے مجموعی اشاریہ میں گزشتہ سال کی متعلقہ مدت کے مقابلہ میں 5.4 فی صد کااضافہ ہوا ہے۔
نوٹ 1 : دسمبر 2018 ء ، جنوری ، 2019 ء اور فروری ، 2019 ء کے لئے اعداد و شمار عارضی ہیں۔
نوٹ 2 : اپریل ، 2014 ء سے بجلی کی پیداوار کے اعداد وشمار میں قابل ِ احیا توانائی کے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کو بھی شامل کیاگیا ہے۔
نوٹ 3 : صنعت کے اعتبار سے مذکورہ بالا ویٹ انفرادی صنعت کے ویٹ ہیں ، جو آئی آئی پی سے حاصل کئے گئے ہیں اور انہیں 100 کے مساوی آئی سی آئی کے مشترکہ ویٹج کی بنیاد پر نکالا گیا ہے۔
نوٹ 4 : ماہ مارچ ، 2019 ء کے عددِ اشاریہ کا اجرا ء 30 اپریل ، 2019 ء بروز منگل ہوگا ۔